بڑی عمر میں شادی ہوئی تو اولاد بھی 12 برس بعد نصیب ہوئی۔۔ 30 سال کی عمر کے بعد ماں کیسے بنیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے

شادی کے بعد نئے جوڑے سے زیادہ دونوں کے خاندان والوں کو جلدی ہوتی ہے کہ جلد سے جلد اللہ انھیں اولاد سے نوازے۔ البتہ اگر لڑکی کی عمر 30 برس سے زائد ہو تو میڈیکل سائنس کے مطابق اولاد ہونے کے مواقع محدود ہوجاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ڈاکٹر کے بتائے یوئے کچھ ایسے طریقے بیان کیے جائیں گے جس سے 30 برس سے زائد عمر کی خواتین بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر کے مشورے

مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر سائرہ ذیشان جو کہ ماہر گائناکولوجسٹ ہیں، بتاتی ہیں کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 30 برس کی عمر کے بعد اگر خاندان کی بنیاد رکھنی ہے تو اس کام میں مزید دیر مناسب نہیں۔ خاتون اپنا وزن چیک کریں اگر بڑھا ہوا ہے تو اسے کم کریں۔

ورزش اور واک

ورزش کو معمول بنالیں اور ٤٥ منٹ سے ایک گھنٹہ تیز واک کریں یا پھر یوگا یا پھر کسی اور قسم کی ورزش کریں

وٹامن سی

خوراک میں اینٹی آکسیڈینٹس، مختکف وٹامنز خاص طور پر وٹامن سی کا استعمال لازمی بنائیں۔ اس کے لئے تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ مقدار میں کھائیں۔

فولک ایسڈ

ماں بننے کا ارادہ رکھنے والی خاتون کو فولک ایسڈ کی گولیاں کھانا اپنے روٹین میں شامل کرلینا چاہئے۔ اس کے علاوہ چائے، کافی، سگریٹ اور ذہنی تناؤ سے گریز کریں۔

حمل ٹہرنے کے بہترین دن

اس کے علاوہ ماہواری کے دنوں کو گنیں۔ جس دن ماہواری کا عمل شروع ہو اس سے ٹھیک 9 دن کے بعد سے 20 دن تک خاتون میں حمل ٹہرنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔ اگر یہ تمام تدابیر کارگر نہ ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

انفرٹیلیی کلینک

مظہر اقبال اور ان کی اہلیہ سارہ اقبال کے ہاں شادی کے 12 برس تک کوئی اولاد نہ ہوسکی جس کی وجہ سارہ کی ٹیوبس کا بند ہونا تھی۔ بے اولادی سے دلبرداشت ہونے کے بعد مظہر اور سارہ نے انفرٹیلیٹی کلینک سے رابطہ کیا جہاں انھیں آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی بدولت اولاد کی نعمت سے نوازا گیا۔

Bari Umer Mein Shadi Hui

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bari Umer Mein Shadi Hui and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bari Umer Mein Shadi Hui to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   12795 Views   |   13 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بڑی عمر میں شادی ہوئی تو اولاد بھی 12 برس بعد نصیب ہوئی۔۔ 30 سال کی عمر کے بعد ماں کیسے بنیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے

بڑی عمر میں شادی ہوئی تو اولاد بھی 12 برس بعد نصیب ہوئی۔۔ 30 سال کی عمر کے بعد ماں کیسے بنیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی عمر میں شادی ہوئی تو اولاد بھی 12 برس بعد نصیب ہوئی۔۔ 30 سال کی عمر کے بعد ماں کیسے بنیں؟ ڈاکٹر کے مفید مشورے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔