زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کندھے میں درد ہو رہا ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات کے 5 گھریلو طریقے

جب آپ مستقل بیٹھے رہیں یا ایسا کام کریں جو بیٹھے بیٹھے کرنا پڑے تو آپ کی کمر کے اوپری حصے یعنی کندھوں میں درد شروع ہو جاتا ہے، اگر اس درد کو ختم نہ کیا جائے تو ہڈیوں میں درد بیٹھ سکتا ہے اور یہ آپ کے لئے ایک سنگین مسئلہ ثابت ہوگا۔
اس درد کی وجہ سے نہ صرف آپ بےچین رہیں گے بلکہ یہ آپ کے کام اور دیگر سرگرمیوں کو بھی متاثر کرے گا، تاہم اس درد کو ختم کرنے کے چند آسان طریقے موجود ہیں جن کو اپنا کر آپ کندھوں کے درد سے نجات پا سکتے ہیں۔

کندھوں کے درد سے نجات کے طریقے

• گرم یا ٹھنڈی سکائی

اگر آپ کندھوں کے درد سے پریشان ہیں تو ہیٹ پیڈ یا کولڈ پیڈ سے کندھوں کی سِکائی کریں، کولڈ یا ہیٹ پیٹ کو درد کی جگہ پر بار بار 5 سے 6 منٹ کے لئے رکھیں، ایسا کرنے سے جلدی ہی درد ٹھیک ہو جائے گا اور مسلز کو آرام ملے گا۔

• نمک اور پانی

کندھوں کے درد سے نجات کے لئے آپ نیم گرم پانی میں ایپسم نمک یعنی میگنیشیم سلفیٹ ڈال کر نہائیں اس پانی سے نہا کر آپ کے درد میں کمی آئے گی اور آپ خود کو بہت ہلکا محسوس کریں گے۔

• اسٹریچنگ

عام طور پر کندھے کا درد اسٹریچنگ کے زریعے با آسانی ٹھیک ہو جاتا ہے کیونکہ جسم کے اکڑے ہوئے مسلز کو آرام ملتا ہے اور وہ کھچاؤ سے واپس پرسکون ہو جاتے ہیں، روزانہ ورزش کرنے کی عادت بنائیں ایسا کرنے سے آپ کو ہر قسم کے درد سے نجات ملے گی اور آپ کام کی وجہ سے زیادہ تھکن بھی محسوس نہیں کریں گے۔

• مساج تھراپی

مساج ہر قسم کے درد کا آسان ترین حل ہے کسی بھی اچھے درد کش تیل سے کندھوں کا مساج کریں اس سے آپ کی تھکن اُترے گی مسلز کی اکڑن دور ہو گی او پٹھوں کو آرام ملے گا۔

Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kandhon Ke Dard Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3161 Views   |   16 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کندھے میں درد ہو رہا ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات کے 5 گھریلو طریقے

زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کندھے میں درد ہو رہا ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات کے 5 گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ کام کرنے کی وجہ سے کندھے میں درد ہو رہا ہے؟ جانیئے اس درد سے نجات کے 5 گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔