پھٹکری کے چھ حیرت انگیز فائدے جان کر آپ بھی انہیں استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

پھٹکری کو صدیوں سے مختلف پکوانوں اور صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے یہ قدرتی طور نمک کی طرح سفیدمرکب ہے جو دو طرح کے نمک ایلومینیم سلفیٹ اور پو ٹاشیم سلفیٹ کا مجموعہ ہے۔ اس میں موجود ا یلومینیم سلفیٹ ایک غیر مضر صحت مادہ ہے جو عام طور پانی کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ پانی سے گرد اور مضر صحت اجزاء صاف ہوسکے۔لیکن اس کا کام صرف پانی کو صاف کرنا ہی نہیں بلکہ یہ آپ کے روز مرہ کے کئی مسائل کو حل کرنے بھی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

منہ کی ناگوار مہک کے لئے

پھٹکری منہ سے آنے والی ناگوار مہک کا خاتمہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ماؤتھ واش اور ماؤتھ فریشنرکے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی نمک اور ایک گرام پھٹکری ڈال کر غراغرے کریں یہ اس مسئلے سب سے آسان ہے۔

رنگت نکھارنے میں معاون

پھٹکری جلد کی رنگت نکھارنے اور اسے ٹائٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی بنا پر اسے جلد سے متعلق کئی پروڈکٹ جیسے کریم اور جیل بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ جلد سے مردہ خلیات کو صاف اورجلد پر جمی چکنائی کو دور کرتی ہے،چہرے کے داغ دھبوں اور ایکنی کے نشانات مٹاکر جلد ایک ٹون میں لے آتی ہے۔کیو نکہ اس میں جلد کو ٹائٹ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے تویہ ڈھلتی عمر کے اثرات سے ڈھیلی ہو جانے والی جلد کو دوبارہ جواں بنا سکتی ہے۔اس کے لئے ایک پیالے میں پا نی لے کر اس میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر اچھی حل کریں پھر اس میں کاٹن پیڈ ڈبو کر چہرے پر لگائی اور خشک ہونے دیں۔

چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لئے

خواتین کی بڑی تعداد پھٹکری کو عرق گلاب میں ملا کرغیر ضروری بالوں سے نجات کے لئے استعمال کرتی ہیں۔اس کے لئے ایک چائے کا چمچ عرق گلاب میں چٹکی بھر پھٹکری ڈال کر جہاں بال ہیں وہاں بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اگر یہ بیس منٹ سے پہلے خشک ہوجائے تو اس پر عرق گلاب کا اسپرکریں،پھر اسے دھو لیں،اورجلد پرموئسچرائزرلگائیں تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔اس مقصد کے لئے ناریل کا تیل استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیونگ کے بعد آفٹرشیو کی طرح کام کرتی ہے

سیلون میں اس طرح کے معمولی زخموں اور خراشوں کے لئے پھٹکی ہی استعمال کی جاتی ہے کیونکہ یہ خون کو بہنے سے روک کر زخموں کو مندمل کرتی ہے اور جلد پر چمک لاتی ہے۔ایک پیالی پانی میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر حل کریں اور شیو بعدکے اسے چہرے پر لگائیں۔

دانتوں کے علاج میں بہترین

پھٹکری میں بہترین جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ دانتوں کے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے،مسوڑھوں کو مضبوط بناتی ہے،یہ دانتوں کے کئی مسائل جیسے دانتوں کی خرابی،درد،مسوڑھوں کی سوجن اور زخم کے علاج میں مدد دیتی ہے۔اس کے لئے بھی ایک پیالی پانی میں ایک گرام پھٹکری ملاکر اس کی کلیاں کریں۔

ناک سے خون بہنے کی صورت میں خون کو روکتی ہے

ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی میں ایک گرام پھٹکری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اس میں کاٹن پیڈ ڈبو کر ناک میں رکھیں دونوں نتھنوں میں ایک ساتھ نہ رکھیں کچھ ہی سیکنڈ میں خون بند ہو جائے گا۔
نوٹ:ان تمام محلول بنانے کے لئے پھٹکری کی مقدار ایک گرام سے زیادہ ہر گز استعما ل نہ کریں۔

Phitkari Ke Fayde Hi Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phitkari Ke Fayde Hi Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Fayde Hi Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5225 Views   |   22 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پھٹکری کے چھ حیرت انگیز فائدے جان کر آپ بھی انہیں استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

پھٹکری کے چھ حیرت انگیز فائدے جان کر آپ بھی انہیں استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹکری کے چھ حیرت انگیز فائدے جان کر آپ بھی انہیں استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔