کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں

کھیرے تو آپ کھاتے ہوں گے مگر اس کا محدودمقدار میں استعمال موٹاپے سے کسی حد تک چھٹکارا دلوا سکتا ہے ۔۔۔ ہم بتارہے ہیں آپ کو کھیرے کھانے کے چند ایسے طریقے جو آپ کے وزن اور کولیسٹرول میں کمی پیدا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ صرف کھیرا کھانے پر غور نہ کریں بلکہ دیگر صحتمند غذاؤں کو بھی اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں۔ کیونکہ کھیرے کی کثیر مقدار آپ کے دماغ کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

1: ناشتے میں استعمال

صبح کی شروعات انڈہ پراٹھا سے کرتے ہیں تو ٹھیک ہے کرلیجئے مگر اگر بہترین نتائج چاہئیں تو ایک آدھ دن آپ تیل والی اشیاء کو ناشتے میں خصوصی طور پر استعمال نہ کیجئے۔۔۔۔۔ کھیرے کو صبح دہی کے ساتھ کھائیں، اس سے آپ کا پیٹ بھاری پن سے بھی بچے گا اور جسم کی زائد چربی بڑھنے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔۔ اس کا مستقل استعمال فاضل مادوں اور کولیسٹرول کی شکایت بھی دور کردے گا۔

2: دن کے 12 بجے کھیرے کا جوس بناکر

12 بجے کے وقت ضرور ایک مرتبہ پئیں ، یا اگر آپ کے پاس وقت کم ہے تو صبح ناشتے کے بعد ہی جوس کو بناکر ایک بوتل میں رکھ لیں اور پانی کی جگہ دن بھر استعمال کریں ۔۔اس سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہوگی ، وزن کی شکایت بھی دور، جلدی خرابی اور کولیسٹرول بھی رفع دفع ہوتا نظر آئے گا۔ جوس کا طریقہ: کھیرے کو دھو لیں ، بغیر چھلا کھیرا ، پانی ،آدھی کالی مرچ اور لیموں کا رس بلینڈر میں ڈالیں گھمائیں ۔۔۔۔ لیجیئے ہوگیا تیار آپ کا جوس۔

3: دوپہر اور رات کے کھانے میں

دوپہر اور رات کے کھانے میں کوئی بھی غذا کھائیں اس کے ساتھ کھیرا سلاد کے طور پر لازمی استعمال کریں۔۔۔۔ چاہیں تو لیموں کا رس بھی ڈال لیں کھیرے پر اور کھٹا کرلیں ذائقے کے طور پر۔۔۔

4: شام کے اسنیکس

شام میں اسنیکس بھی آپ ضرور کھائیں کوئی بات نہیں۔۔۔ لیکن اسنیکس کے ساتھ کھیرا آدھا ہی کھائیں لیکن استعمال ضرور کریں۔ اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے کھانا پینا چھوڑ کر سمجھ رہے ہیں کہ وزن میں کمی ہوگی تو یہ محض بیوقوفی ہوگی۔۔۔ لیکن اگرمندرجہ بالا مقدار سے آپ کھانے میں کھیرے کے استعمال کو بڑھائیں اور زیادہ تیل والے کھانوں سے اجتناب رکھیں تو ماہرین کے مطابق سات دن میں ہی آپ کو تھوڑا بہت لیکن فرق لازمی دکھائی دے گا۔۔۔

Kheery Se Wazan Ghatane Ka Asan Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kheery Se Wazan Ghatane Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kheery Se Wazan Ghatane Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6572 Views   |   13 Nov 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں

کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھیرے کے ذریعے صرف چند دنوں میں اپنا وزن کم کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔