آج کل لوگ موٹاپے سے بہت پریشان رہتے ہیں۔ کسی کو وزن کم کرنا ہے تو کوئی ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لئے براؤن چاول کھانا چاہتا ہے مگر اس کو بنانے کا صحیح طریقہ اکثر لوگ نہیں جانتے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو براؤن رائس بنانے کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے یہ اچھی طرح گل جائے گا اور اسے کھانے کے فائدے بھی بتائیں گے۔
براؤن رائس بنانے کا صحیح طریقہ
جب بھی براؤن رائس بنانے کا ارادہ ہو انھیں نکال کر کم سے کم 2 گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ ایسا کرنا اس لئے ضروری ہے تاکہ یہ پکاتے ہوئے اچھی طرح گل جائیں۔ اب دیگچی میں چاول کے حساب سے پانی ڈالیں او چاول ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ 15 منٹ میں پانی خشک ہوجائیں گے اس کے بعد آنچ دھیمی کر کے 5 منٹ دم پر پکائیں۔ براؤن رائس تیار ہیں۔ چاہیں تو ان میں تھوڑا سا نمک بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
براؤن رائس کی غذائی اہمیت
ایک پیالہ براؤن رائس میں 234 کیلوریز کے علاوہ 5.5 گرام پروٹین،52 گرام کاربوہائیڈریٹس، 3 گرام ریشہ، تھایامائن، میگنیشیم اور مختلف وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔
براؤن رائس کھانے کے فائدے
براؤن رائس میں مینگنیج پایا جاتا ہے جس کی کمی خواتین کو بانجھ پن کا شکار بنا دیتی ہے۔ اس لئے خواتین کو خاص طور پر براؤن رائس اپنی خوراک میں شامل رکھنا چاہیے۔
میٹابلزم تیز رکھتے ہیں اور شوگر کم رکھنے میں مددگار ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سفید چاول شوگر کے مریضوں کے لئے کافی مضر مانے جاتے ہیں۔
براؤن چاول میں فائبر کی بھاری مقدار ہونے کی وجہ سے اس کو کھانے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور وزن کم کرنے والوں کو چربی گھٹانے میں آسانی ہوتی ہے
براؤن رائس کو بادام کے تیل میں ملا کر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات ملتی ہے اور بھولنے کی بیماری بھی کم ہوتی ہے
براؤن رائس کو رات میں کھانا فائدہ مند ہے کیوں کہ اس میں موجود کیلشیم رات میں ہڈیوں میں فلوئیڈ پیدا کرتا ہے۔
براؤن رائس کھانے سے دل کے امراض، کولیسٹرول اور بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Brown Rice Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Brown Rice Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.