ناشتے میں چائے پاپے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔ جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں؟

ہمارے یہاں صبح ناشتے میں اکثر گھروں میں چائے رس یعنی پاپے کا استعمال بہت عام ہے کیونکہ یہ ایک ہلکی غذا مانی جاتی ہے اور چونکہ اس میں تیل گھی وغیرہ نہیں ہوتا اسی لیئے لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ نقصان دہ نہیں ہوگی، یا پھر کچھ لوگ وقت کی کمی کی وجہ سے جلدی جلدی میں اسے کھا کے نکل جاتے ہیں کیونکہ انڈا پراٹھا یا اسطرح کی کوئی بھی چیز کھانے میں وقت لگتا ہے۔
لیکن اس کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں ہیں جو کہ لوگ نہیں جانتے، آج ہم آپ کو اسی کے حوالے سے بتائيں گے

باسی ڈبل روٹی سے بنایا جاتا ہے

رس کی تیاری کے بنیادی اجزا میں ویسے تو میدہ، چینی، خمیر اور گھی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن مارکیٹ میں موجود زیادہ تر رس میں اس ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے جو باسی ہو چکی ہوتی ہے۔ یہی وجہ سے کہ اکثر دکانوں پر سے کمپنی والے باسی ڈبل روٹی خوشی خوشی اٹھا لیتے ہیں کیوں کہ انہیں اس سے رس بنانے ہوتے ہیں۔ باسی ڈبل روٹی پر پھپھوندی لگ جاتی ہے جو کہ زہریلی ہوتی ہے اور انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہوتی ہے اور اس کو جب رس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تو وہ انسان کے نظام ہاضم کو خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں- اس کے علاوہ مختلف قسم کی الرجی کا بھی باعث بن سکتے ہیں-

مضر صحت آئل کا استعمال

رس کی تیاری میں جو آئل استعمال کیا جاتا ہے وہ گھی یا مارجرین کی صورت میں ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے درجہ حرارت پر جم جاتا ہے اور مستقل طور پر اس کا استعمال خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا بھی باعث بن سکتا ہے-

زیادہ چینی کی موجودگی

مختلف بیکری والے رس کی لذت کو بڑھانے کے لیے اس میں بڑی مقدار میں چینی کا استعمال کیا جاتا ہے روزانہ اس کو کھانے سے جسم میں شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ انسان کو ذیابطیس کے خطرے کا شکار بھی کر سکتا ہے-

سفید میدے کے اثرات

رس کی تیاری میں ریفائنڈ میدے کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں سے فائبر نکال دیے جاتے ہیں۔ بغیر فائبر کی غذا کے استعمال سے ایک جانب تو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے اور دوسرا اس کے سبب کولیسٹرول لیول بھی بڑھ جاتا ہے-

Nashtay Main Chaye Papy Khane Waly

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nashtay Main Chaye Papy Khane Waly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashtay Main Chaye Papy Khane Waly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2782 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

ناشتے میں چائے پاپے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔ جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں؟

ناشتے میں چائے پاپے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔ جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناشتے میں چائے پاپے کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔۔ جانیں یہ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔