ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں اور.. 51 برس کی عمر میں بھی نوجوان نظر آنے والے اعجاز اسلم نے اپنی ڈائیٹ شئیر کردی

"میں گلوٹین فری آٹے سے بنائی گئی روٹی کھاتا ہوں اور ناریل کا پانی اور زیتون کا تیل بھی باقاعدگی سے پیتا ہوں"

یہ کہنا ہے معروف سینئر اداکار اعجاز اسلم کا جنھوں نے حال ہی میں ’دی نائٹ شو‘ میں شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ اپنی فٹنیس کا راز بھی شئیر کیا.

اعجاز اسلم کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ بوڑھے ہونے کے بجائے مزید جوان ہوجاتے ہیں. اگرچہ اعجاز اسلم کی عمر 51 برس ہے لیکن دیکھنے میں وہ آج بھی وہ 27 برس کے خوبرو نوجوان لگتے ہیں. اس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ ناریل کے آٹے اور بادام کے آٹے سمیت ’بک ویٹ‘ کے آٹے کی روٹیاں کھاتے ہیں جب کہ روزانہ ناریل کا پانی بھی پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل کو سلاد کے اوپر ڈال کر سلاد کھاتے ہیں یا پھر زیتون کے تیل کو پانی کی طرح پی لیتے ہیں۔

ان کے مطابق وہ عام طور پر زیتون کے تیل کا ایک چمچ پیتے ہیں، ساتھ ہی میں وہ کھوپڑے کا تیل بھی اسی طرح استعمال کرتے ہیں۔

کھانے پینے میں اتنی زیادہ احتیاط کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جان بوجھ کر ایسی غذائیں کھاتے ہیں جن سے خصوصی پروٹینز نکال دیے جاتے ہیں کیونکہ یہ اکثر لوگوں کی غذائی نالی کو متاثر کرتے ہیں جبکہ ’گلوٹین فری‘ غذائیں غذائی نالی کے لیے بہترین ہوتی ہیں. اعجاز اسلم کو لگتا ہے کہ لوگوں کو زیادہ تر بیماریاں غذائی نالی اور غلط غذائیں کھانے کی وجہ سے ہوتی ہیں، اس لیے وہ اپنی خوراک کے معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہیں۔

Ijaz Aslam Shared His Diet In The Night Show

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ijaz Aslam Shared His Diet In The Night Show and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ijaz Aslam Shared His Diet In The Night Show to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1031 Views   |   05 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں اور.. 51 برس کی عمر میں بھی نوجوان نظر آنے والے اعجاز اسلم نے اپنی ڈائیٹ شئیر کردی

ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں اور.. 51 برس کی عمر میں بھی نوجوان نظر آنے والے اعجاز اسلم نے اپنی ڈائیٹ شئیر کردی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل اور بادام کے آٹے کی روٹی کھاتا ہوں اور.. 51 برس کی عمر میں بھی نوجوان نظر آنے والے اعجاز اسلم نے اپنی ڈائیٹ شئیر کردی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔