سردی کا موسم پاکستان میں شادی سیزن ہوتا ہے جس میں سب سے بڑی پریشانی خواتین کو شادیوں میں پہننے والے جوڑوں کی ہوتی ہے۔ ایسے میں نادیہ خان نے ایک ایسی مارکیٹ ڈھونڈی ہے جہاں سے سستی اور معیاری خریداری کی جاسکتی ہے
یہ مارکیٹ لاہور شہر کے مشہور علاقے گلبرگ میں موجود ہے اور اس کا نام اوریگا پلازا ہے۔ یہاں زیادہ تر شادی کے کپڑے ہیں جن میں نئے فیشن کے ڈیزائنز کی وسیع ورائٹی موجود ہے اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کے دام انتہائی کم ہیں
گلے اور بارڈر کے ساتھ بنے بنائے جوڑے آٹھ ہزار تک کی قیمت میں جبکہ اس سے کم کام والے ڈھائی ہزار اور کچھ 1600 تک کے بھی ہیں۔ ان جوڑوں کا کام فینسی ہے اور زیادہ تر ٹو پیس ہی