یہ 3 شفا بخش جڑی بوٹیاں گھر پر اگائیں اور ڈاکٹرسے دور رہیں!

اس وقت اگر آپ کسی ہسپتال یا کلینک یا شفاء خانے چلے جائیں تو وہاں مریضوں کا رش دیکھ کر آپ پریشان ہو جائیں گے ۔ آپ کو لگے گا کہ شاید سارا شہر ہی بیمار ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی، ناقص خوراک، ملاوٹ شدہ مصالحے اور اجزاء۔۔ ان سب نے مل کر لوگوں میں بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں ان سب بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ گھریلو ایسی چیزیں مستقل استعمال کی جائیں جس کی وجہ سے ہم کم بیمار ہوں ، ہماری قوتِ مدافعت بڑھ جائے اور ہم بیماریوں کا مقابلہ کرسکیں۔ ایسے میں محققین نے کچھ جڑی بوٹیاں دریافت کی ہیں کہ اگر یہ جڑی بوٹیاں ہمارے گھروں میں ہوں اور ہم اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو بیماری ہم سے دور اور ہم ڈاکٹرز سے دور رہیں گے۔

تلسی:

رائل فارماسیوٹیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تلسی کا عرق استعمال کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سوزش اور سوجن کو 73 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔ تلسی بڑھاپے کے اثرات کو بھی روکنے میں مددگارہے۔ برٹش فارماسیوٹیکل کانفرنس میں پیش کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا عرق نقصان دہ مالیکیولز کو مار سکتا ہے اور دماغ، دل اور جگر میں فری ریڈیکل سے نقصان کو روک سکتا ہے۔ فرانسیسی اس کے متعدد صحت کے فوائد کی وجہ سے اسے شاہی جڑی بوٹی کے طور پر سمجھتے تھے۔
روایتی ادویات میں، تلسی کے پتوں کو بدہضمی کے دوران معدے کو سکون دینے کے لیے پانی میں ملا کر، سخت کھانسی کو پرسکون کرنے کے لیے چبا کر، سردرد کو دور کرنے کے لیے ابال کر، درد کو دور کرنے اور زہر کو نکالنے کے لیے متاثرہ جگہ پر لگایا جاتا ہے۔

ایلو ویرا:

روایتی ادویات میں ایلو ویرا کا استعمال مصر کے ابتدائی دور میں 6,000 سال پرانا ہے ۔ تاریخی طور پر، یہ جڑی بوٹی زخموں اورجلد کی دیگر بہت سی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ آج کل، یہ دمہ، ذیابیطس، مرگی اور چنبل سمیت متعدد بیماریوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ مختلف بیوٹی پروڈکٹ میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
برطانوی جریدے جنرل پریکٹس میں شائع ہونے والے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایلو ویرا کے ہاضمے کے بھی فوائد ہیں۔ اس کا جوس جلن کو کم کرتا ہے اور معدے کے السر میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ جوس چڑچڑاپن، آنتوں کے سنڈروم، کولائٹس اور دیگر کئی عوارض میں بھی سوزش کو دور کرتا ہے۔

کیمومائل:

یہ مقبول پھول نہ صرف سجاوٹ کے کام آتا ہے بلکہ طبی لحاظ سے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے معالجانہ اثرات کی وجہ سے تناؤ، اضطراب اور بے خوابی کے شکار لوگوں کے لیے یہ بہت اچھا ہے۔ کچھ تحقیقات جن میں کیمومائل کو دوسری چیزوں کے ساتھ ملا کر استعمال کیا گیا تھا اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جڑی بوٹی پیٹ کی خرابی کے ساتھ ساتھ جلن اور متلی کو کم کرنے کے قابل ہے۔ یہ منہ کے زخموں، اسہال اور بواسیر کے خلاف بھی موثر پایا جاتا ہے۔ جب اسے جلد پراستعمال کیا جاتا ہے، تو یہ جلن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے اور زخموں کے بھرنے میں بھی معاون ہے۔

3 Jari Bootiyon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 3 Jari Bootiyon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Jari Bootiyon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2829 Views   |   18 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

یہ 3 شفا بخش جڑی بوٹیاں گھر پر اگائیں اور ڈاکٹرسے دور رہیں!

یہ 3 شفا بخش جڑی بوٹیاں گھر پر اگائیں اور ڈاکٹرسے دور رہیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ 3 شفا بخش جڑی بوٹیاں گھر پر اگائیں اور ڈاکٹرسے دور رہیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔