بیٹے سے کہا عمرہ کرنا ہے تو اس نے گھر سے نکال دیا۔۔ اولڈ ہوم میں رہنے والی بوڑھی اماں کو اچانک عمرہ پر کس نے بھیجا؟ خبر سن کر روپڑیں

“بیٹے سے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے عمرہ ادا کرنا ہے لیکن اس نے میری خواہش تو کیا پوری کرنی تھی الٹا مجھے گھر سے نکال دیا۔ میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی“

یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے بوڑھی خاتون ندا یاسر کے مارننگ شو میں رو پڑیں۔ ان خاتون کا نام امینہ ہے اور لوگ انھیں امینہ اماں کے نام سے جانتے ہیں۔ امینہ اماں، معروف سماجی کارکن کے اولڈ ہوم میں رہتی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے نے بوڑھی ماں کی خدمت کرنے کے بجائے انھیں گھر سے نکال دیا۔

پروگرام میں ندا نے اچانک امینہ اماں کے ہاتھوں میں ان کا پاسپورٹ رکھ دیا اور ان کو عمرہ پر جانے کی خوشخبری سنائی جس سے ان پر شادی مرگ کی کیفیت طاری ہوگئی اور وہ رو پڑیں۔ اس حوالے سے انصار برنی نے بتایا کہ جس خاتون نے امینہ اماں کے عمرہ کے اخراجات اٹھائے ہیں ان کی اپنی والدہ عمرہ پر جانا چاہتی تھیں لیکن وہ نہیں جاسکیں اور انتقال ہوگیا۔ اسی وجہ سے وہ اپنی ماں کی خواہش کی یاد میں امینہ اماں کو عمرہ پر جاتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

ندا یاسر نے امینہ اماں سے یہ بھی گزارش کی کہ وہ اپنے ناخلف بیٹے کو معاف کردیں لیکن دکھی ماں کا کہنا تھا کہ میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی کیونکہ میں نے اپنی ماں کی بہت خدمت کی تھی یہ کیسی اولاد ہے جس نے بڑھاپے میں مجھے دوسروں کے در پر لاکھڑا کیا۔

سچ ہے بوڑھے والدین تو اللہ عطا کرتا ہے کہ اولاد خدمت کر کے اپنی بخشش کروالے لیکن چند بدنصیب لوگ اپنے وقتی آرام کی خاطر جنت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Betay Nay Ghar Se Nikal Dya Umrah Par Janay Wali Orat Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Betay Nay Ghar Se Nikal Dya Umrah Par Janay Wali Orat Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Betay Nay Ghar Se Nikal Dya Umrah Par Janay Wali Orat Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   20277 Views   |   12 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹے سے کہا عمرہ کرنا ہے تو اس نے گھر سے نکال دیا۔۔ اولڈ ہوم میں رہنے والی بوڑھی اماں کو اچانک عمرہ پر کس نے بھیجا؟ خبر سن کر روپڑیں

بیٹے سے کہا عمرہ کرنا ہے تو اس نے گھر سے نکال دیا۔۔ اولڈ ہوم میں رہنے والی بوڑھی اماں کو اچانک عمرہ پر کس نے بھیجا؟ خبر سن کر روپڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے سے کہا عمرہ کرنا ہے تو اس نے گھر سے نکال دیا۔۔ اولڈ ہوم میں رہنے والی بوڑھی اماں کو اچانک عمرہ پر کس نے بھیجا؟ خبر سن کر روپڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔