سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی خوب توجہ حاصل کی۔
آج کے دور میں شادی بیاہ کی تقریبات میں میک اپ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، پھر چاہے وہ دلہن کا ہو یا پھر ساس کا۔ ہر کوئی میک اپ پر خاص توجہ دیتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اب میک اپ کی خاطر رونا دھونا بھی کم ہی ہو گیا ہے، ورنہ چہرا خراب بھی ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ رخصتی کے وقت میکے والوں کو روتے ہوئے بجائے حیرت سے تک رہی ہے۔
ویڈیو میں آگے دلہن حیرت زدہ انداز میں سوال کرتی ہے کہ آپ سب رو کیوں نہیں رہے ہو؟ میں جا رہی ہوں۔

جس پر میکے والوں کے جواب نے دلہن کو بھی حیرت میں ڈال دیا، میکے والوں کا کہنا تھا کہ ہم کیوں روئیں؟ ہمارا میک اپ خراب ہو جائے گا۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تفریح کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے اور میمز میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔