جامن کےجوس یا شربت سے آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

جامن کا موسم ہے اس پھل سے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھا لیں، یہ قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک عظیم تحفہ ہے، جو کہ ہر خاص و عام کی پہنچ میں ہے۔ یہ پھل ہمارے ملک میں ہر جگہ بآسانی دستیاب ہے۔ یہ ایک سستا اور غریب پرور پھل ہے جس میں اللہ نے بے انتہا شفاء رکھی ہے۔ اس کا شمار ان پھلوں میں کیا جاسکتا ہے جس کو آپ غذا اور دوا دونوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔اس کا مزاج سردو خشک ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں ایک چھوٹا جامن ہوتا ہے اور ایک بڑا جامن ہوتا ہے،چھوٹا جامن دیسی جامن کہلا تا ہے اور برا جامن پھلندا کہلاتا ہے۔
یہ وہ پھل ہے جس کی ہر ہر چیز قابلِ استعمال اور فوائد سے بھرپور ہے ، اس کا پھل اس کے بیج اس کے پتے سب استعمال کیے جاتے ہیں اور سب کے سب فوائد سے مالامال ہیں۔

جامن کے جوس یا شربت کے فائدے:

جامن کے ساتھ ساتھ جامن کے شربت کے بھی بے انتہا فائدے ہیں۔
1۔ جامن ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ جن لوگوں کو جامن کھانا پسند نہیں وہ جامن کا شربت پی کر وہی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔
2۔اگر شوگر کے مریض آم کھا لیں اور اس سے ان کی شوگر بڑھنے کا خدشہ ہو تو ان کو چاہیے کہ جامن کا جوس پی لیں یا جامن کھا لیں ، اس سے بلڈ شوگر لیول معتدل رہتا ہے اورشوگر نارمل رہتی ہے۔
3۔ موسمِ برسات میں اکثرپیٹ خراب ہوجاتا ہے یا گیسٹرو یا اسہال وغیرہ جان نہیں چھوڑتے، ایسے میں جامن کا جوس بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ جامن کا سرکہ بھی مفید ہے، جامن کھانے سے لو کے اثرات بھی ختم ہوتے ہیں۔
4۔ خون کی کمی دور کرنے میں بھی جامن کمال کرتا ہے، اگر جامن کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کر پیا جائے تو خون کی کمی کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔
5۔ پھوڑے پھنسیوں سے نجات کے لئے جامن نہایت مفید ہے۔ چہرے کے داغ دھبے، ایکنی ،پمپلز بھی جامن یا جامن کے شربت کے مسلسل استعمال کرنے سے دور ہوجاتی ہیں اور چہرہ شاداب ہو جاتا ہے۔
6۔ پیشاب کی جلن میں بھی جامن کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کا جوس یا شربت چاہے چینی کے ساتھ یا بغیر چینی کے پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔
7۔ معدے کی تیزابیت اور آنتوں کی کمزوری اور زخم میں بھی جامن کا جوس یا شربت بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا مسلسل استعمال معدے کی تکالیف میں فائدہ پہنچاتا ہے۔ لیکن تکلیف ختم ہونے کے بعد استعمال بند کردینا چاہیے۔
8۔ بواسیر میں بھی فائدہ پہنچا تا ہے۔ اس کیلئے بیس گرام جامن کے پتے ایک پاؤ دودھ میں رگڑ کر چھان کر پلانا مفید ہے۔ اس کے ساتھ جامن کا جوس بھی جسم میں ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔
9۔ جامن میں کیونکہ آئرن پایا جاتا ہے تو اس کا شربت یا جوس خون کے سرخ خلیات میں اضافہ کرتا ہے۔
10۔ جامن میں وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے اس لئے جامن یا جامن کے جوس کے استعمال سے جن لوگوں کو جلد کے یا مسوڑھوںکے مسائل کا سامنا ہے اس میں بھی فائدہ مند ہے اس کے علاوہ اس کے پتوں کوپانی میں جوش دے کر کلی کرنے سے مسوڑھوں سے خون آنا بند ہوجاتا ہے۔
11۔ جامن کا جوس بھوک لگاتاہے، گرمی دور کرتاہے، خون کا جوش اور تیزابیت دور کرتاہے۔ گرم مزاج والوں کیلئے ایک عمدہ تحفہ ہے۔

Jamun Juice Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamun Juice Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamun Juice Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2854 Views   |   20 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2024)

جامن کےجوس یا شربت سے آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

جامن کےجوس یا شربت سے آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جامن کےجوس یا شربت سے آپ ذائقے کے ساتھ ساتھ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔