بچہ باپ کا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔۔ دودھ لینے کے لئے جانے والا نوجوان جس کی لاش ہی گھر آئی! افسوسناک واقعہ جس نے سب کو دکھی کردیا

"میرے بہت اچھے ساتھی، دوست اور عزیز کا کل گولیاں لگنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ عدنان زبیری بھائی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے"۔

یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارف کا جن کے دوست کا گزشتہ شب کراچی کے علاقے : پی آئی بی کالونی میں گولیاں لگنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ خبروں کے مطابق عدنان زبیری کی عمر 35 برس اور ان کے والد کا نام محمد عارف زبیری تھا۔

ایک بیٹا بھی ہے

مرحوم عدنان زبیری کے سسر منظور الحق کے مطابق عدنان زبیری کا ایک ننھا بیٹا بھی ہے۔ مرحوم فیضان مدینہ میں ٹیلی فون آپریٹر کے فرائض انجام دیتے تھے۔ گزشتہ شام گھر سے دودھ لینے نکلا تھا تب نہیں معلوم تھا کہ گھر واپس اس کی لاش آئے گی۔

ہوائی فائرنگ یا ٹارگٹ کلنگ؟

پی آئی بی کالونی کے سن انسپکٹر مظہر علی کانگو کے مطابق عدنان زبیری ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب عدنان دودھ لینے آئے تو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے اور عدنان کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس وقت عدنان کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جانے عدنان کے بیٹے پر باپ کی موت کا کیا اثر ہوا ہوگا۔ جو بچہ ابھی باپ کے مفہوم سے بھی واقف نہیں تھا وہ یتیم ہوگیا۔ عدنان کے گھر والوں کا شہری پولیس سے تقاضہ ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

Bacha Baap Ka Intezar Karta Reh Gaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bacha Baap Ka Intezar Karta Reh Gaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Baap Ka Intezar Karta Reh Gaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3372 Views   |   14 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچہ باپ کا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔۔ دودھ لینے کے لئے جانے والا نوجوان جس کی لاش ہی گھر آئی! افسوسناک واقعہ جس نے سب کو دکھی کردیا

بچہ باپ کا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔۔ دودھ لینے کے لئے جانے والا نوجوان جس کی لاش ہی گھر آئی! افسوسناک واقعہ جس نے سب کو دکھی کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچہ باپ کا انتظار ہی کرتا رہ گیا۔۔ دودھ لینے کے لئے جانے والا نوجوان جس کی لاش ہی گھر آئی! افسوسناک واقعہ جس نے سب کو دکھی کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔