میرا گلا دبا کر بیٹے کو مارنے کی دھمکی دی.. فرح ندیم نے بیٹے کو جنات سے کیسے بچایا؟

"جیسے انسانوں کے مذاہب ہوتے ہیں. اسی طرح جنات بھی مختلف مذاہب سے جڑے ہوتے ہیں. کچھ جنات مومن اور کچھ کافر ہوتے ہیں تو کچھ شرارتی ہوتے ہیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ فرح ندیم کا جنھوں نے حال ہی میں سماء نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنے گھر میں موجود جنات سے جڑا خوفناک حادثہ سنایا.

فرح ندیم نے بتایا کہ پہلے بیٹے کے بعد مجھے 7 برس تک کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی. پھر بڑی منتوں مرادوں سے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اس نے بچپن سے ہی گھر میں جنات اور نظر نہ آنے والی قوتوں کی موجودگی کی باتیں کرنا شروع کردی تھیں.

میرا چھوٹا بیٹا کہتا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ رات کو کوئی میرے ساتھ کمرے میں آ کر سوتا ہے. میں نے اس کی بات پر یقین نہیں کیا. پھر بیٹے کا خوف دیکھ کر اس کے کمرے میں سونا شروع کردیا تو مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہونے لگا کہ کوئی اس کے کمرے میں آتا ہے۔

ایک رات میں بیٹے کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ بیٹے نے رو رو کر مجھے نیند سے اٹھایا اور کہا کہ کوئی میرا گلا دبا رہا ہے. جب میں نے دیکھا تو ایک سایہ دکھائی دیا"

"اسی طرح ایک رات جب میں بیٹے کے ساتھ سوئی ہوئی تھی تو نظر نہ آںے والی ایک قوت نے میری ٹانگیں پکڑ لیں پھر میرا گلا دباکر دھمکی دی کہ میں کب تک اپنے بیٹے کو ایسے ہی بچاتی رہوں گی."

اس واقعہ کے بعد میں نے بیٹے کو ملک سے باہر بھیج دیا اور گھر سے جنات کا سایہ ختم کرنے کے لیے وظائف پڑھنے شروع کردیے جس کے بعد اب گھر پر جنات کا سایہ کم ہوا ہے۔

How Farah Nadeem Protected Son From Jinns

Discover a variety of News articles on our page, including topics like How Farah Nadeem Protected Son From Jinns and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Farah Nadeem Protected Son From Jinns to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   543 Views   |   24 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

میرا گلا دبا کر بیٹے کو مارنے کی دھمکی دی.. فرح ندیم نے بیٹے کو جنات سے کیسے بچایا؟

میرا گلا دبا کر بیٹے کو مارنے کی دھمکی دی.. فرح ندیم نے بیٹے کو جنات سے کیسے بچایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرا گلا دبا کر بیٹے کو مارنے کی دھمکی دی.. فرح ندیم نے بیٹے کو جنات سے کیسے بچایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔