ہلدی میں شہد ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہلدی کے استعمال کا ایسا طریقہ جو آپ نے آج سے پہلے شاید ہی سُنا ہو، آزما کر دیکھیں

ہلدی مصالحوں کی ملکہ سمجھی جات ہے کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے اس کا استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور ہمارے جسم میں بھرپور طاقت و توانائی پیدا کرتی ہے۔ یہ ایک ایسی دوائی بھی ہے جس میں سردی کے چھوٹے موٹے مسئلوں کا آسان حل موجود ہے۔ اسی طرح اگر شہد کی بات کریں تو شہد سب سے زیادہ فائدے مند میٹھا ہے جسے شوگر کے مریضوں کو بھی استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کے فوڈز میں بتانے جارہے ہیں ہلدی میں شہد کو ڈال کر کھانے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آتی ہے؟

ہلدی اور شہد کا ایک ساتھ استعمال:

ہلدی:

ہلدی میں وٹامن اے، سی، ای، کے، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم، پوٹاشیئم، ائرن، فاسفورس، زنک اور مینگنیز پایا جاتا ہے۔

شہد:

اس میں وٹامن سی، آئرن، کارباہئیڈریٹ، پوٹاشیئم، پروٹین، میگنیشیئم اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے۔ایک ساتھ استعمال کسیے کریں؟
٭ آدھا چمچ ہلدی میں ایک چمچ شہد کو مکس کرکے گرم پانی سے پھانک لیں۔ یا پھر ایک کپ پانی کو اچھی طرح ابال کر اس میں شہد اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور نیم گرم پی لیں۔

فائدہ کیا ہوگا؟

٭ سردی میں نزلہ، زکام، گلا خراب اور کھانسی کا بہترین علاج ہے۔
٭ اس سے جسمانی تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔
٭ شوگر کی وجہ سے خون پتلا ہونے لگتا ہے، یہ خون کو تقویت پہنچاتا ہے تاکہ ریڈ سیلز کم نہ ہوں۔
٭ بچوں کا سینہ جکڑ جاتا ہے اور کھانسی مستقل رہتی ہے یا بلغم پک جاتا ہے ان کے لیے یہ مفید ہے۔
٭ جوڑوں کے درد اور زیادہ سردی لگنے کی صورت میں یہ جسم میں حرارت پیدا کرنے کے لیے مددگار سمجھا جاتا ہے۔

Haldi Mien Shehd Dal Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Mien Shehd Dal Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Mien Shehd Dal Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3265 Views   |   06 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

ہلدی میں شہد ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہلدی کے استعمال کا ایسا طریقہ جو آپ نے آج سے پہلے شاید ہی سُنا ہو، آزما کر دیکھیں

ہلدی میں شہد ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہلدی کے استعمال کا ایسا طریقہ جو آپ نے آج سے پہلے شاید ہی سُنا ہو، آزما کر دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہلدی میں شہد ڈال کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہلدی کے استعمال کا ایسا طریقہ جو آپ نے آج سے پہلے شاید ہی سُنا ہو، آزما کر دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔