یقیناً آپ ایلیو مینیم فوائل سے واقف ہوں گے کیونکہ بہت سے لوگ یہ ورق باورچی خانے میں استعمال کرتے ہیں، لیکن آپ نے اسے جسم کے حصّوں کو لپیٹنے کے لئے استعمال کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہوگا، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ایسا کرنے سے کیا ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایلومینیم فوائل کے ایسے استعمال بتائیں گے جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ایلومینیم فوائل میں اپنے پیروں کی ریپنگ کریں اور پائیں حیرت انگیز فوائد
• ایلومینیم ورق کی پانچ سے سات شیٹس اپنے پیروں میں لپیٹیں، انہیں ایک گھنٹے تک رہنے دیں، پھر اپنے پیروں سے ایک ورق اتاریں اور پھر اپنے پیروں کو دوبارہ اس میں لپیٹ لیں، اس عمل کو ہر شام دہرائیں، آپ کو پہلے ہی استعمال میں سردی زکام اور نزلہ کھانسی میں فرق نظر آئے گا۔
• ایلومینیم شیٹ میں اپنے جوڑ لپیٹنا بھی درد سے نجات میں مدد فراہم کرتا ہے، آپ ورق کو اس کی جگہ پر رکھنے کے لئے بینڈیج استعمال کر سکتے ہیں، سونے سے پہلے تکلیف والے جوڑ کے گرد ورق کو لپیٹ دیں اور سو جائیں تقریبا 7 راتوں تک ایسا کریں درد جڑ سے غائب ہو جائے گا۔
• جب آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں تو ہماری یہ ٹپ بہت عمدہ ثابت ہو گی اس صورت میں ایلومینیم ورق کی کچھ شیٹس کو فریزر میں دو سے چار گھنٹے کے لئے رکھیں، پھر اسے اپنے چہرے پر رکھیں خاص طور پر اپنے پلکوں اور گالوں پر ایسا کرنے سے آرام ملے گا اور آپ پُرسکون ہو جائیںگے ۔
• پاؤں پر ایلومینیم شیٹ لپیٹنے کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے آپ کے پاؤں کی جِلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔