ذائقہ اچھا تھا مگر بھلے سخت ہوگئے۔۔ اپنی محنت ضائع کرنے کے بجائے بس یہ آسان سی ٹپ آزمائیں، اور بنائیں دہی بھلے نرم و ملائم

افطاری کے دستر خوان پر جیسے پکوڑے لازمی ہیں اسی طرح دہی بھلوں کا ہونا بھی ضروری ہے، کیونکہ اس کے بغیر تو افطاری کا مزہ ہی نہیں آتا ہے۔ ایک طرف جہاں خواتین پورا دن بڑی محنت سے سب کیلیئے افطاری بناتی ہیں وہیں دوسری طرف کھانے میں زرا سی گڑبڑ ساری محنت پر پانی پھیر دیتی ہے۔ اور ایسا سب سے زیادہ دہی بھلوں کے ساتھ ہوتا ہے، کیونکہ بعض اوقات وہ اندر سے سخت رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے میں مزہ نہیں آتا۔
تو آئیے آج کے فوڈز آپ کو بازار جیسے نرم و ملائم بھلے بنانے کی آسان ٹپ بتائے گا۔

نرم بھلے بنانے کی ٹپ:

٭ دہی بھلے کے پیسٹ میں نیم گرم پانی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
٭ اس میں بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں بلکہ بیکنگ پاﺅڈر کا استعمال کریں ۔
٭ اس سے آپ کے دہی بھلے بہت سوفٹ بنیں گے اور ذائقہ بھی اچھا آئے گا۔
٭ دہی کو ایک گھنٹہ قبل فریج سے نکال کر رکھیں تاکہ یہ بھی نرم ہو جائے اور آسانی پھینٹ سکیں۔
٭ بیسن کے ساتھ کورن فلور کو مکس کریں اور پھر اس میں کالی مرچ اور زیرہ پاؤڈر مکس کرکے دہی بھلے بنائیں ایسے آپ کے دہی بھلے پھولے پھولے اور نرم ملائم بنیں گے۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2060 Views   |   27 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ذائقہ اچھا تھا مگر بھلے سخت ہوگئے۔۔ اپنی محنت ضائع کرنے کے بجائے بس یہ آسان سی ٹپ آزمائیں، اور بنائیں دہی بھلے نرم و ملائم and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ذائقہ اچھا تھا مگر بھلے سخت ہوگئے۔۔ اپنی محنت ضائع کرنے کے بجائے بس یہ آسان سی ٹپ آزمائیں، اور بنائیں دہی بھلے نرم و ملائم) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.