Doodh Pilane Wali Maaon Ke Liye Ahem Ghazain
قدرت نے ماں کے دودھ میں وہ بنیادی غذائیت رکھی ہے جو بچہ کی جسمانی اور ذہنی نشونما کے لئے ضروری ہوتی ہے ۔ چونکہ ماں کی غذا دودھ کی صورت میں بچہ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لئے بچہ کو بھر پور غذائیت پہنچانے کے لئے ماں کو دن بھر میں کئی دفعہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں ایسی صحت بخش غذا کھانی چاہئے جس سے ماں کے دودھ میں بھی اضافہ ہو سکے اور صحت میں بھی ۔
دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے اہم غذائیں
۱۔ ہرے پتے والی سبزیاں
اکثر دودھ پلانے والی مائیں خون کی کمی کاشکار ہو جاتی ہیں ان کے لئے ہرے پتے والی سبزیاں ( پالک ، سرسوں،بتھوئے کے پتے ، میتھی سویا ) بہت فائدمند غذا ئیں ہیں ۔ پالک میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
۲۔گاجر
گاجر میں موجود وٹامن اے ماں کے دودھ کی خصوصیات میں اضافہ کرتا ہے گاجر کو دودھ میں پکا کر ،سوپ یا جوس کی صورت میں لینا زیادہ بہتر ہے
۳۔ خشخاش
بچہ کی پیدائش کے بعد اکثر مائیں بے چینی ،گھبراہٹ اور ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتی ہیں ایسی خواتین کے لئے خشخاش کااستعمال مفید ہے ۔دن میں ایک دفعہ تھوڑی مقدار میں خشخاش کھائی جا سکتی ہے ۔خشخاش کا استعمال دلیہ اور کھیر میں ڈال کر کیا جا سکتا ہے ۔
۴۔ براؤن چاول
دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے سفید چاول کی جگہ براؤن چاول کا استعمال بہتر ہوتا ہے ۔ دودھ پلانے والی ماؤں کے ہارمونز کوبیلنس کرنے ،بھوک میں اضافہ کرنے اور فوری توانائی بحال کرنے میں براؤن چاول مفید ہوتے ہیں ۔
۵۔زیرہ
مناسب مقدار میں زیرہ کا استعمال ماں کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے ۔یہ نہ صرف زائد چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے بلکہ قبض اور سینہ کی جلن کو بھی دور کرتا ہے اور بھوک بھی کھولتا ہے
۶۔ سونف
دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے سونف ہر لحاظ سے بہتر ہے ۔یہ نہ صرف ماں کے دودھ میں اضافہ کرتی ہے بلکہ بچہ کے پیٹ کے درد کو بھی دور کرتی ہے ،سونف کو دودھ میں ابال کرپیا جا سکتا ہے یا کھانے کے بعد چبایا جا سکتا ہے
۷۔ میتھی
دنیا بھر میں میتھی اور میتھی دانہ کو ماں کے دودھ میں اضافہ کرنے والی غذا مانا جاتا ہے۔ میتھی میں وٹامن بی ، آئرن ،بیٹا کیروٹن ، اومیگا ۳ پایا جاتا ہے ۔ میتھی کو ( میتھی دانی کی چائے ،میتھی دانہ کی کھچڑی ،میتھی کا ساگ اور میتھی کے پراٹھے کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے
Here are the top 5 methi recipes by KFoods.com
دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے خاص باتیں
۱۔بچہ کی پیدائش کے بعد سے لے کر دودھ پینے کی عمر تک ماں کو ڈائٹنگ نہیں کرنی چاہئے ۔ بلکہ کچھ ماہرین تو یہ تک کہتے ہیں کہ دودھ پلانے والی ماؤں کو گھی اور دیگر ڈیری مصنوعات کا بلا جھجک استعمال کرنا چاہئے ۔
۲۔ دودھ پلانے والی ماؤں کو کیلوریز کی فکر نہیں کرنا چاہئے لیکن ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کرتے رہنا چاہئے ۔
۳۔دودھ پلانے والی ماؤں کو بہت دیر تک خالی پیٹ نہیں رہنا چاہئے ۔
۴۔دودھ پلانے والی ماؤں کو بغیر چھلکے والی سبزیاں اور پھل (پالک ،گاجر ،ٹماٹر ،اسٹرابیری ،سیب ،انگور اور آڑو ) اچھی طرح دھو کر کھانی چاہئے ۔
۵۔دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے کیفین (چائے ،کافی اور کولڈ ڈرنک ) کی زائد مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے ۔
۶۔ اگر بچہ کو کسی قسم کی الرجی ،انفیکشن ہو (سینی جکڑنا ،جلدپر دھبے نمودار ہونا )تو ماں کو (تیز مرچ مصالحے ، ٹھنڈا پانی ، ٹھنڈے چاول اور چاکلیٹ ) جیسے کھانوں کے استعمال میں احتیاط کرنا چاہئے
۷۔ کچے آم ، دال ،آلو کچے کیلے بچہ کے پیٹ میں گیس پیدا کرتے ہیں اس لئے دودھ پلانے والی ماؤں کو یہ غذائیں نہیں کھانی چاہئیں ۔
Here we are sharing 7 foods for milk feeding women and new mothers. These foods are not only healthy for moms but also for their babies. If topic of this article is about you, continue reading and get to know really helpful food information for a better and healty living.
Nature has enriched mother's milk with highly beneficial nutrients for babies' physical and mental development. A mother's diet affects the infants' health in the form of milk, mothers must eat healthy foods to transfer the healthiness to her baby. Healthy foods not only help the mom's health but is also crucial for health of babies.
Here are the 7 healthy foods for milk feeding mothers.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Food For New Moms and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Food For New Moms to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.