ہری پیاز کے انمول فوائد جو آپ نہیں جانتے

ہری پیاز پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ اس پیاز کے ساتھ پتے بھی موجود ہوتے ہیں یوں تو ہر پتے والے سبزیوں کے بے شمار فوائد ہیں اور ان میں موجود اجزاء ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پتے والی سبزیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ یہ صحت کی ضامن بھی ہیں۔ ہری پیاز میں بھی وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو ہمارے جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ہے۔ ہری پیاز میں کاربو ہائیڈریٹس ،وٹامن سی،پروٹین،آئرن،فاسفورس،سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔

پتوں والی سبزیاں ہمارے منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ دانتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔سبز پتوں والی سبزی سے آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔سبز پتوں والی سبزیوں میں ہری پیاز کے علاوہ ساگ،پالک، میتھی وغیرہ شامل ہیں۔آپ اپنی غذا میں اب سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔کوشش کریں کہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں ۔متوازن غذا آپ کی صحت کو تو بہتر بناتی ہی ہیں لیکن اس سے آپ کی عمر میں بھی اضافہ ممکن ہے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ہری پیاز کے فوائد:
٭ منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔
٭ قبض سے نجات ملتی ہے۔
٭ تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے۔
٭ غذا کو زود ہضم بناتی ہے۔
٭ پیشاب آور ہے۔
٭ہیضہ سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ کولیسٹرول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
٭ جوڑوں کے دردوں میں آرام پہنچاتی ہے۔
٭ نزلہ و زکام سے بچا جا سکتا ہے۔
٭ کھانسی اور حلق کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
٭ جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭ داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ معدے کی جلن سے آرام ملتا ہے۔
٭ دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
٭ آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے ۔
٭ مثانے کی سوزش سے بچاتی ہے۔
٭ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ پھیپھڑوں کو صحت مند بناتی ہے۔
٭ بلڈ شوگر میں کمی لاتی ہے۔
٭ بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
٭بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ تھکاوٹ دور کرتا ہے۔
٭ دماغی سکون پہنچاتا ہے۔

Hari Pyaz Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hari Pyaz Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hari Pyaz Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   37113 Views   |   12 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ہری پیاز کے انمول فوائد جو آپ نہیں جانتے

ہری پیاز کے انمول فوائد جو آپ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہری پیاز کے انمول فوائد جو آپ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔