لال، پیلا، نیلا، ہرا یا گلابی ۔۔ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

رنگ۔۔ زندگی کا حصہ ہیں، ان کے بغیر زندگی اور اس سی جڑی خوشیاں ادھوری سی لگتی ہیں۔ اسکے علاوہ رنگوں کی اپنی الگ پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔

ہر انسان کا ایک پسندیدہ رنگ ہوتا ہے جو اسکی نظروں کو سب سے زیادہ بھاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟

آج کل جس حساب سے کالا رنگ ہر جگہ ٹرینڈ کر رہا ہے اس سے ععموماً لوگوں کو لگ رہا ہوگا کہ سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ یہی ہوگا۔ مگر یہ درست اندازہ نہیں ہے۔

عوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کا سب سے پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

2015 کے ایک سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ دنیا کا پسندیدہ رنگ نیلا ہے۔

اس کے علاوہ 2019 میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں عام طور پر نیلے رنگ کو ترجیح دی گئی۔

صدیوں سے ماہرین نے نیلے رنگ کو ایک ایسا رنگ قرار دیا ہے جو سُکون اور فطرت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن سمیت تناؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Most Favourite Colour In The World

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Most Favourite Colour In The World and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Most Favourite Colour In The World to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   782 Views   |   22 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 December 2024)

لال، پیلا، نیلا، ہرا یا گلابی ۔۔ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

لال، پیلا، نیلا، ہرا یا گلابی ۔۔ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لال، پیلا، نیلا، ہرا یا گلابی ۔۔ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کون سا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔