19 سال نوکرانی کی خدمت کرنے سے قسمت بدل گئی۔۔ اپاہج ملازمہ کی برسوں دیکھ بھال کرنے والے سعودی خاندان کی حیرت انگیز کہانی

"میری بیوی ان خاتون کو نہلاتی ہے، دوا کھلاتی ہے، غرض ان کے وہ سارے کام کرتی ہے جو کسی ماں یا بہن کے لئے کرنے چاہئیں۔ یہ خاتون میرے دوست کے گھر ملازمہ تھیں مگر اچانک ان کو فالج کا حملہ ہوا. انھوں نے خواہش ظاہر کی کہ انھیں ہمارے گھر میں ہی رہنا ہے۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے یہ ہمارے گھر کا حصہ بن گئی ہیں"

یہ کہنا ہے جدہ سے تعلق رکھنے والے صلاح السیفی کا جن کا خاندان ایتھوپیا سے آنے والی ملازمہ کا 19 برسوں سے ایسے خیال رکھ رہا ہے جیسے وہ ان کی سگی ماں ہوں۔

جسم پر 3جگہ فالج کا اثر

السیفی کہتے ہیں کہ بزرگ خاتون کے جسم پر 3 جگہ فالج گرنے سے وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہ رہی تھیں اسی لئے انھیں واپس ایتھوپیا بھیجا جارہا تھا۔ لیکن اچانک انھوں نے ہم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور جب ہم گئے تو انھوں نے درخواست کی کہ انھیں مرتے دم تک ہمارے ساتھ رہنا ہے۔ یہ سن کر ہم انھیں گھر لے آئے۔

ان کی دعاؤں نے ہماری زندگی بدل دی

السیفی کہتے ہیں کہ بزرگ خاتون کی خدمت کو لوگ بوجھ سمجھتے ہیں لیکن ان کی دعاؤں سے ہماری تقدیر بدلی ہے۔ پہلے ہم ایک چھوٹے سے کرائے کے گھر میں رہتے تھے اور آج ہم ایک بڑی عمارت کے مالک ہیں۔ ہم ان خاتون کی سگی ماں کی طرح عزت کرتے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1239 Views   |   21 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 19 سال نوکرانی کی خدمت کرنے سے قسمت بدل گئی۔۔ اپاہج ملازمہ کی برسوں دیکھ بھال کرنے والے سعودی خاندان کی حیرت انگیز کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (19 سال نوکرانی کی خدمت کرنے سے قسمت بدل گئی۔۔ اپاہج ملازمہ کی برسوں دیکھ بھال کرنے والے سعودی خاندان کی حیرت انگیز کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.