شادی کی دعوت موت کے پیغام میں اچانک کیسے تبدیل ہوگئی؟ گھر جلد پہنچنے کی کوشش خاندان کی خوشیوں کو ہی لے ڈوبی

شادی ہر خاندان والوں کی زندگی کا وہ موقع ہوتا ہے جس پر صرف دولہا دلہن خوش نہیں ہوتے بلکہ اس میں پورے خاندان کی خوشیاں شامل ہوتی ہیں۔ ایسے وقت میں اکثر بزرگ افراد دولہا اور دلہن کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے تھے جس میں سر فہرست شادی کے دنوں میں دولہا دلہن کو اکیلے سفر کرنے سے منع کرنا ہوتا تھا-

شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم اور افسوسناک واقعہ

ویسے تو ایکسیڈنٹ کسی کا بھی ہو افسوسناک ہوتا ہے مگر اس دکھ میں اس وقت اضافہ ہو جاتا ہے کہ حادثے کا شکار فرد جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہو- ایسا ہی ایک افسوسناک حادثہ خانیوال کے علاقے کبیروالہ میں پیش آیا-

حادثے کے شکار جنید احمد جو کہ اسی علاقے کے یو بی ایل بنک کی برانچ میں کریڈٹ آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے اور ان کا ولیمہ 18 دسمبر 2022 کو تھا۔ جس کی خوشی میں شادی کے دیگر کاموں کے ساتھ عزیز واقارب کو شادی کے دعوت ناموں کی تقسیم بھی تھی-

تیز رفتاری کا نقصان

جنید احمد اپنے کچھ قریبی عزیزوں کو خود ہی اپنی شادی کی دعوت دینے گھر سے موٹر سائيکل پرروانہ ہوئے جلدی پہنچنے کے چکر میں جنید احمد جب روڈ پر پہنچے تو انہوں نے تیزی سے موٹر سائيکل کی رفتار سڑک پر آتے ہی بڑھا دی-اسی دوران سامنے سے آنے والی ایک اور تیز رفتار موٹل سائیکل جنید احمد کی موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس کی وجہ سے وہ سڑک پر گر گئے اور سامنے سے آتا ٹرالر ان کے اوپر سے گزر گیا-

جنید احمد کے اس ناگہانی موت کی خبر جب گھر تک پہنچی تو وہاں قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے کو ملے چند لمحوں قبل شادی کی تیاری میں خوشیوں سے گونجنے والا گھر ماتم کی صداؤں میں تبدیل ہو گیا-

جنید احمد کی موت سے سبق

جنید احمد کی یہ ناگہانی موت ایسی ہے جس کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر قبول کرنے کے بجائے اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ کسی بھی جگہ جلدی پہنچنے کی کوشش کرنے کے بجائے تھوڑی دیر سے پہنچ جائيں مگر تحفظ سے پہنچ جائيں تو یہ زیادہ ضروری ہے-

Shadi Ki Dawat Mout Ke Paigham Mein Tabdeel

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ki Dawat Mout Ke Paigham Mein Tabdeel and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ki Dawat Mout Ke Paigham Mein Tabdeel to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3953 Views   |   20 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 November 2024)

شادی کی دعوت موت کے پیغام میں اچانک کیسے تبدیل ہوگئی؟ گھر جلد پہنچنے کی کوشش خاندان کی خوشیوں کو ہی لے ڈوبی

شادی کی دعوت موت کے پیغام میں اچانک کیسے تبدیل ہوگئی؟ گھر جلد پہنچنے کی کوشش خاندان کی خوشیوں کو ہی لے ڈوبی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کی دعوت موت کے پیغام میں اچانک کیسے تبدیل ہوگئی؟ گھر جلد پہنچنے کی کوشش خاندان کی خوشیوں کو ہی لے ڈوبی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔