سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت ہوگئی ہے تو جانیں 20 منٹ میں اس کو ختم کرنے والی وہ 5 غذائیں جو دیں آپ کو فوری آرام

کھانے کے بعد اکثر لوگوں کو سینے میں جلن اور معدے میں تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ مستقل پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ ایسی حالت میں سانس لیتے وقت بھی آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ کھانا جیسے گلے میں آگیا ہو یا پھر جلن اتنی ہوتی ہے کہ پانی پی کر بھی سکوں نہیں آتا اور بار بار پانی پینے سے پیٹ پھول جاتا ہے اور اطراف سے آنے والی کھانوں کی خوشبو سے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔ آپ کے ساتھ بھی ایسا معاملہ پیش آتا ہے تو جانیں وہ 5 غذائیں جو 20 منٹ میں آپ کی بھی مشکل آسان کر سکتی ہیں ۔
غذائی نالی کے نچلے حصے میں ہونے والی تکلیف کی وجہ سے یہ شکایت ہوتی ہے کیونکہ غذائی نالی کا نچلا حصہ معدے سے جڑا ہوتا ہے اور مسلز بند نہ ہونے کی وجہ سے معدے میں موجود تیزاب اور کھانا اوپر غذائی نالی میں آجاتے ہیں جس سے سینے میں تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے اور منہ کا ذائقہ خراب محسوس ہوتا ہے۔

کیلا:
کیلا آپ کو اس مسئلے میں جلد فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ اس میں آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو غذائی نالی میں موجود کھانے کے اجزاء اور آکسیجن کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے جلن اور تیزابیت ختم ہونے لگتی ہے اور یہ تمام کام بہت جلد ہی ہوتا ہے۔

ادرک:
ادرک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس کی چائے سینے میں جلن کی شکایت کو بھی کم کرسکتی ہے لیکن اگر آپ کو زیادہ جلن ہے تو اس کا ایک انچ کا ٹکڑا چبائیں اور اس کا رس پی لیں، اس سے کچھ دیر تک گلے میں خراش ہوگی مگر کچھ ہی دیر میں آپ کو سکون مل جائے گا۔

جو کا دلیہ:
جو کا دلیہ فائبر کی بڑی مقدار رکھتا ہے اور یہ فائبرز کافی زیادہ ہوتی ہیں جو تیزابیت کو ختم کرنے اور معدے کو ریلیف پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔ جو کا دلیہ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنا سب سے مناسب ہے اس سے کھانا بھی جلد ہی ہضم ہو جائے گا۔

سونف:
سونف میں پوٹاشیئم اور سوڈیئم پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی جسم کو ٹھنڈا رکھنے والے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کے اس مسئلے کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں سونف کا ایک چمچ ڈالیں اور اس کو حل کرکے پی لیں، سونف کو چبا لیں اس سے غذائی نالی کی صفائی بھی ہو جائے گی اور مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

سلاد پتہ
سلاد پتے میں کوبالامن، وٹامن اے، سی اور ڈی پایا جاتا ہے جو کہ جلن کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ چاہیں تو اس کو چبا کر استعمال کرلیں یا پھر ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی چائے بنائیں اور لیموں کا رس شامل کرکے پی لیں یہ اچھا ڈرنک ہے تیزابیت کو دور کرنے کے لئے اور آپ کو اس مسئلے میں جلد آرام بھی پہنچاتا ہے۔

Seeny Ki Jalan Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Seeny Ki Jalan Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Seeny Ki Jalan Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shoaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4663 Views   |   07 Dec 2021
About the Author:

Shoaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shoaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت ہوگئی ہے تو جانیں 20 منٹ میں اس کو ختم کرنے والی وہ 5 غذائیں جو دیں آپ کو فوری آرام

سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت ہوگئی ہے تو جانیں 20 منٹ میں اس کو ختم کرنے والی وہ 5 غذائیں جو دیں آپ کو فوری آرام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سینے میں جلن اور معدے کی تیزابیت ہوگئی ہے تو جانیں 20 منٹ میں اس کو ختم کرنے والی وہ 5 غذائیں جو دیں آپ کو فوری آرام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔