نوافل ادا کرنے گئی تھی کہ اچانک حالت خراب ہوگئی ۔۔ مسجد نبویﷺ میں جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، انتظامیہ نے کیسے مدد کی؟

آج تک ہم نے یہ ضرور سنا ہے کہ دورانِ حج حاملہ خواتین کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ لیکن آج جمعے کے دن مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سعودی اطلاعات کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کہ مسجدِ نبوی ﷺ میں موجود حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ہسپتال بھی منتلق کرنے کا وقت نہ ملا کہ اچانک جنین کے سکڑنے کا معاملہ ہوا اور بچے ا سر باہر آنے لگا اور ایسی صورتحال میں اگر فوری ڈیلیویری کروائی نہ جاتی تو ماں یا بچہ کسی ایک کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سینٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد میں ہی بچے کی پیدائش کا کیس شروع کردیا اور فوری طبی عملے سے رابطے میں رہتے ہوئے زچگی کروائی گئی۔

الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایسے کیسز میں کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے ایسے لوگوں کو ٹیم کا حصہ رکھا ہوا ہے جو ناگہانی یا فوری صورتحال میں اپنا فوری قدم اٹھا سکیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   25518 Views   |   25 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نوافل ادا کرنے گئی تھی کہ اچانک حالت خراب ہوگئی ۔۔ مسجد نبویﷺ میں جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، انتظامیہ نے کیسے مدد کی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نوافل ادا کرنے گئی تھی کہ اچانک حالت خراب ہوگئی ۔۔ مسجد نبویﷺ میں جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش، انتظامیہ نے کیسے مدد کی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.