اسوگاندھا کرشماتی جڑی بوٹی ! ناقابل یقین فوائد


اسوگاندھا جو کہ ایک جڑی بوٹی ہے اسے عام طور پر انڈین جنسنگ بھی کہا جاتا ہے ۔ اسوگاندھا میں اسٹمنا بڑھانے کی طاقت موجود ہوتی ہے ۔ یہ اسٹریس کم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے اور اگر آپ کو جوان نظرآنا ہے تو اسوگاندھا ایک بہترین متبادل ہے ۔
اسوگاندھا ایک بہت طاقتور پودا ہے ، اسے اکثر ہربل دوائیوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسوگاندھا مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جولمبے عرصے تک بیمار رہتے ہیں کسی بیماری کی وجہ سے ان کو اسوگاندھا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔
اسوگاندھا اسٹریس کم کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

ایک ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسوگاندھا میں اینٹی ٹیومر ایفیکٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر کو روکتے ہیں ۔ یہ مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں اور کینسرے کے سیلز کی پیدوار روکتے ہیں ۔ اسوگاندھا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ کینسرکے ٹیومر کے آس پاس کی blood vessels کو ٹیومر سے جڑنے نہیں دیتا جس کی وجہ سے اس ٹیومر کو طاقت نہیں ملتی اور اس کی گروتھ رک جاتی ہے ۔ یہ خاصیت بہت کم جڑی بوٹیوں میں پائی جاتی ہے اور اسوگاندھا اُن میں سے ایک ہے ۔

ٓآسوگاندھا کے پاؤڈر کے استعمال سےmale infertility کا بھی علاج کیا جاتا ہے ۔ آسوگاندھا اسٹریس سے ہونے والی male infertility کو ٹھیک کرتا ہے ۔

آسوگاندھا کا پاؤڈڑ دودھ میں ملا کر پینے سے وزن بڑھتا ہے ۔ایسی مائیں جو اپنے بچوں کا وزن بڑھانا چاہتی ہیں دن میں ایک مرتبہ ایک دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر ملا کر بچوں کو پلائیں ۔

جو لوگ بے خوابی کا شکار ہیں انہیں چاہیے کہ رات سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ آسوگاندھا پاؤڈر ملا کر پئیں ۔ نیند بہتر ہوجائے گی ۔

اگر ااپ کے جسم پر بدنما داغ دھبے ہیں تو آسوگاندھا کے پتوں کا پیسٹ لگائیں ۔ اس سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے ۔ آسوگاندھا کے کیپسول بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ ان کیپسول کو پاؤڈر کی جگہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5043 Views   |   28 May 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اسوگاندھا کرشماتی جڑی بوٹی ! ناقابل یقین فوائد and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اسوگاندھا کرشماتی جڑی بوٹی ! ناقابل یقین فوائد) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.