افریقی ملک کینیا میں مختلف قبیلے پائے جاتے ہیں جن کے ہاں عجیب و غریب رواج ہیں۔ شادی بھی ایسا موقع ہے جس میں کینیا کے لوگ آج بھی مختلف رسم و رواج کی پابندی کرتے ہیں۔ یہ رواج باقی کی دنیا کے لئے باعثِ حیرت ہیں۔
رینڈیل قبیلہ

اس قبیلے کی روایت کے مطابق لڑکا جب کسی لڑکی کو شادی کے لئے پسند کرتا ہے تو اسے موتیوں کی مالا بھیجتا ہے۔ اب یہ لڑکی کی مرضی ہے کہ وہ اسے قبول کرے یا نہیں۔ دوسری صورت میں رشتے سے انکار سمجھا جاتا ہے۔
مسائی قبیلہ

مسائی قبیلے کی دلہنیں شادی کے دن گنجی ہوتی ہیں اور اس کے بعد ان کے سر پر بھیڑ کے بچے کی چربی اور اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔ رخصتی کے وقت دلہن کو پیچھے مڑ کر دیکھنا منع ہوتا ہے ورنہ کہا جاتا ہے کہ وہ پتھر کی ہوجائے گی۔ بدروحوں سے بچانے کے لئے دلہا دلہن کو برے القابات سے بھی نوازا جاتا ہے۔
پوکوٹ قبیلہ

پوکوٹ قبیلے میں دلہن کے گھر والوں کو بھاری نیگ دیا جاتا ہے اس کے علاوہ شادی کی رسم کے لئے دلے کی جانب سے دلہن کو ہیرے یا سونے کا زیور نہیں پلکہ چمڑے کا پٹا کلائی میں پہنایا جاتا ہے