تربوز لال نہ نکلنے پر خریدار نے دکاندار کو گولی مار دی

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار تربوز خریدنے آیا، دکاندار نے تربوز کاٹ کا دکھایا جو لال نہ نکلاجس پر خریدار طیش میں آگیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ تربوز فروش عابد نے ملزم کی منت سماجت بھی کی کہ آپ کہیں اور سے تربوز خرید لیں تاہم وہ تلخ کلامی کرتا رہا اور پھر ملزم نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے محنت کش تربوز فروش شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

دکان دار عابد کو سینے پر تین گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئے اور دکاندار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، زخمی محنت کش کے بیان کی روشنی میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں عدم برداشت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کئی شہروں میں معمولی باتوں اور تلخ کلامی پر جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور بگڑتے حالات نے لوگوں میں برداشت ختم کردی ہے جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعا ت آرہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے اور جلد فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

Dukandar Ko Goli Mar Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dukandar Ko Goli Mar Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dukandar Ko Goli Mar Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj  |   In News  |   0 Comments   |   3101 Views   |   16 May 2023
About the Author:

Urooj is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

تربوز لال نہ نکلنے پر خریدار نے دکاندار کو گولی مار دی

تربوز لال نہ نکلنے پر خریدار نے دکاندار کو گولی مار دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تربوز لال نہ نکلنے پر خریدار نے دکاندار کو گولی مار دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔