نمک میں چاول کے دانے شامل کرنے سے کیا ہوگا... وہ 5 ٹپس جو آپ 1 منٹ میں سیکھ سکتے ہیں اور باقی زندگی آسانی سے گزار سکتے ہیں

اگر آپ سے کہا جائے کہ اگر اپنے جوتوں کو پانی سے بچانا چاہتے ہو تو ان پر موم بتی لگا لو تو یقیناً آپ اس پر عمل کریں گے کیونکہ اس طرح آپ کا جوتوں کو پانی میں محفوظ رکھنے کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا- لیکن یہی ایک طریقہ نہیں بلکہ اور بھی کئی ٹپس ہیں جو آپ 1 منٹ میں سیکھ سکتے ہیں اور باقی زندگی آسانی سے گزار سکتے ہیں

واٹر پروف جوتے

اگر آپ کے پاس اپنے جوتوں کو پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی خاص اسپرے یا کریم نہیں ہے تو کوئی فکر کی بات نہیں- آپ یہ کام موم بتی سے بھی لے سکتے ہیں بس خیال رہے کہ موم بتی ٹرانسپیرنٹ ہو- بصورت دیگر جوتوں پر دوسرا رنگ چڑھ سکتا ہے- جوتوں کو واٹر پروف بنانے کا عمل آسان ہے- موم بتی کو جوتے پر رگڑیں اور اسے طویل وقت تک خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں-

خفیہ کیمرے یا مائیک کا پتہ لگائیں

خفیہ کیمرے اور مائکس ڈیٹا کی ترسیل کے دوران ایک برقی مقناطیسی شعاعوں کا اخراج کرتے ہیں۔ اس لیے یہ جانچنا آسان ہے کہ کوئی آپ کی نگرانی کر رہا ہے۔ کسی کو کال کریں اور کمرے میں گھومیں پھریں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی چیز سگنل میں مداخلت کرتی ہے (جیسے کہ اگر آپ کی آواز ٹوٹ رہی ہے یا گونجنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں)، تو ہو سکتا ہے آپ کسی خفیہ آلے کے قریب ہوں۔

چائے کی پتی پھینکیں نہیں

اگر آپ چائے کی استعمال شدہ پتی پھینک دیتی ہیں تو جان لیں کہ یہ بھی انتہائی کام کی چیز ہے- آپ اسے پھینکنے کے بجائے پودوں کی جڑوں میں ڈال دیں یہ بہترین کھاد کے طور پر کام کرتی ہے- یہ چائے کی پتی پودوں کو پھپھوندی لگنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے-

سوتے میں ناک بند ہونے سے بچیں

اگر آپ کی ناک کی دائیں طرف بند ہے تو آپ بائیں جانب کروٹ لے کے لیٹیں اور بائیں طرف بند ہے تو دائیں طرف کروٹ لے کر لیٹیں- اس سے آپ کی ناک صاف ہوجائے گی اور آپ آسانی سے سانس لے سکیں گے- سیدھا لیٹنے سے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے لہٰذا کروٹ بدلنے سے عارضی سکون ملتا ہے۔

نمک دانی کو قابلِ استعمال رکھیں

نمک نمی کو جذب کرتا ہے جس کی وجہ سے عموماً نمک دانی کے سوراخوں میں پھنس جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے چاول کے چند کچے دانے نمک میں ڈال دیں۔ وہ نمی جذب کریں گے، اور آپ کی نمک دانی کے سوراخ بند نہیں ہوں گے۔

Chawal Mein Namak Milane Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chawal Mein Namak Milane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Mein Namak Milane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In News  |   0 Comments   |   2296 Views   |   07 Feb 2023
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نمک میں چاول کے دانے شامل کرنے سے کیا ہوگا... وہ 5 ٹپس جو آپ 1 منٹ میں سیکھ سکتے ہیں اور باقی زندگی آسانی سے گزار سکتے ہیں

نمک میں چاول کے دانے شامل کرنے سے کیا ہوگا... وہ 5 ٹپس جو آپ 1 منٹ میں سیکھ سکتے ہیں اور باقی زندگی آسانی سے گزار سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمک میں چاول کے دانے شامل کرنے سے کیا ہوگا... وہ 5 ٹپس جو آپ 1 منٹ میں سیکھ سکتے ہیں اور باقی زندگی آسانی سے گزار سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔