وسیم بادامی نے رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز جُنید جمشید کے ساتھ کیا تھا۔ جب یہ شو کی شروعات کرتے اور کلامِ پاک پڑھتے تو جنید جمشید ان کو ہمیشہ سراہتے اور آواز کو میٹھا بنانے اور قرآت کے چند اصولوں کو بھی سکھاتے تاکہ وسیم اگلی مرتبہ بہتر انداز میں کلامِ پاک پڑھ سکیں۔ ان کی ماضی کی تصاویر آج بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔
کل شو کے دوران وسیم بادامی جنید جمشید کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال ہوگئے جنید بھائی کو ہم سے بچھڑے آج بھی ان کی یادیں اور میٹھی باتیں میرے ساتھ ہیں وہ ہوتے تو منظر ہی کچھ دوسرا ہوتا۔ مجھے بات کرتے کرتے ان کی یاد آجا تی ہے وہ بھی اس وقت جب میں شو کی شروعات کرتا ہوں۔