مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی

ایران میں مچھلی کے شوقین لوگوں کی تعداد شاید پاکستان سے زیادہ ہے۔ وہاں کے لوگ اس گرم غذا کو کھانا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ذائقہ بہت منفرد ہوتا ہے اور یہ اس کو تین چار مصالحوں کے ایک امتزاج سے پکاتے ہیں۔ ان کا طریقہ عام پاکستانیوں سے زیادہ الگ اور حیران کُن ہے۔

اجزاء:

مچھلی ایک کلو
آئل 3 کپ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
پسی ہوئی لال مرچ 2 چمچ
ہرا مصالحہ 1 چمچ
کالی مرچ 1 چمچ
ہلدی آدھا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا ایک گٹھی کٹا ہوا
لونگ، دارچینی، زیرہ بھنا اور پسا ہوا
اجوائن آدھا چمچ
سرکہ آدھا کپ
ٹماٹر کا پیسٹ 1 چمچ
دہی 1 کپ
کورن فلور 1 چمچ
بیسن 1 چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چمچ

طریقہ:

٭ سب سے پہلے مچھلی کو دھو لیں۔
٭ ایرانی عام لوگ اس کا چھلکا نہیں اتارتے۔ لیکن پاکستانی انداز میں پکانے کے لیے آپ اس کا چھلکا اتار لیں۔
٭ مچھلی کو دھو کر اس میں نمک اور سرکہ لگا کر 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔
٭ اب ایک کُکر میں تھوڑا سا پانی ڈالیں اور سرکہ لگی ہوئی مچھلی کو ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ پکنے دیں اور اس کو نچوڑ لیں کہ سارا پانی نکل جائے۔
٭ ایک برتن میں اس مچھلی کو رکھیں ساتھ ہی گرم مصالحہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، اجوائن، کالی مرچ، لال مرچ، دھنیا، ہلدی، مچھلی کا مصالحہ لگا کر رکھ دیں اور 20 منٹ کے لئے ڈھکن دیں۔
٭ پھر کڑاہی میں آئل گرم کرکے اس مچھلی کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ ایک پیالے میں دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ مکس کریں اس میں نمک اور مرچ اپنے ذائقے کے حساب سے ڈال کر رائتہ تیار کرلیں۔
٭ لیجیے مزیدار ایرانی سٹائل میں مچھلی تیار ہے اب اس کو افغانی روٹی کے ساتھ سروو کریں۔

Irani Log Machli Kese Banaty Hain

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Irani Log Machli Kese Banaty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Irani Log Machli Kese Banaty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3548 Views   |   19 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 November 2024)

مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی

مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کو دھو کر چھلکا نہیں اُتارتے ۔۔ ایرانی لوگ مچھلی کو گھر میں کس طرح پکاتے ہیں ؟ ذائقہ دار مچھلی کی خاص ریسیپی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔