بیٹی کا رشتہ طے ہوا تو ۔۔ بیٹیوں کا والد بن کر کیسا لگتا ہے؟ مشہور شخصیات کے دلچسپ خیالات، جانیے

والد چاہے سیاستدان ہو یا پھر اداکار یا پھر کوئی عام شخص، لیکن بچوں کو بڑا ہوتا دیکھ اسے صرف ایک ہی پریشانی ہوتی ہے کہ ان کا مستقبل اچھا ہو جائے۔

شاہد آفریدی:

شاہد آفریدی نے ہر موقع پر اپنی بیٹیوں کا ساتھ دیا ہے چاہے انہیں پڑھانا ہو یا ان کے شوق کو پورا کرنا ہو، بطور والد شاہد نے نہ صرف بیٹیوں کو سپورٹ کیا بلکہ ان کا دوست بن کر انہیں پالا۔

ٹی وی انٹرویو میں بھی شاہد بیٹیوں سے اس طرح بات کرتے ہیں کہ لگتا ہی نہیں کہ وہ والد ہیں بلکہ بیٹیوں کے دوست ہیں جو مزاق بھی کرتے ہیں اور انہیں بہترین مشورہ بھی دیتے ہیں، بڑی بیٹی کے رشتے کی بات پر بھی شاہد کے لیے یہ بڑا لمحہ تھا کیونکہ جس بیٹی کو انہوں نے نازوں سے پالا اب اسے وداع کرنے کے لیے بھی تیار ہو رہے ہیں۔

معمر رانا:

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا بھی بیٹیوں کی شادی کے وقت اشکبار ہو گئے تھے، اداکاری کرتے کرتے کب بیٹی کی شادی کی عمر ہو گئی، اس سوچ نے معمر کا حیران ضرور کیا ہوگا مگر خوشی اس بات کی بھی ہے کہ آج بیٹی پیا گھر سدھار گئیں۔

یعنی اب بیٹی اپنے گھر خوش ہے اور کسی بھی باپ کے لیے اس سے بڑی خوشی اور اطمینان نہیں ہو سکتا ہے کہ اس کی بیٹی اب خوش ہے۔

شبیر جان:

مشہور اداکار شبیر جان بھی اپنی دلچسپ اور سنجیدہ اداکاری کی بدولت جانے جاتے ہیں، ہیرو سے والد کا کردار نبھانے والے آج حقیقت میں بھی ایک باہمت والد ہیں جو اپنے بچوں کو سنبھال بھی رہے ہیں اور انہیں بہترین تعلیم دے رہے ہیں۔

شبیر جان اور اہلیہ فریدہ شبیر بیٹی اور بیٹے دونوں کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں لیکن والد کی بیٹی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

جاوید شیخ:

فلمی دنیا کا ایک بڑا نام جاوید شیخ، جو کہ بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر آئے ہیں۔ جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ خود بھی اداکارہ ہیں لیکن والد کے لیے وہ اب بھی ننھی پری ہیں۔

مومل جب کبھی والد کے ساتھ شو میں جاتی ہیں تو باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ بتائے کسی ایسے لمحے کو ضرور شئیر کرتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

مومل بھی والد کی چہیتی بیٹی ہیں، شادی کے بعد اگرچہ والد مومل کو لے کر مطمئن ہیں لیکن جب کبھی بیٹی میکے آتی ہے تو والد کے ساتھ خاص وقت بتاتی ہیں۔

Beti Ka Rishta Tay Hua To

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ka Rishta Tay Hua To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ka Rishta Tay Hua To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   8511 Views   |   25 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹی کا رشتہ طے ہوا تو ۔۔ بیٹیوں کا والد بن کر کیسا لگتا ہے؟ مشہور شخصیات کے دلچسپ خیالات، جانیے

بیٹی کا رشتہ طے ہوا تو ۔۔ بیٹیوں کا والد بن کر کیسا لگتا ہے؟ مشہور شخصیات کے دلچسپ خیالات، جانیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹی کا رشتہ طے ہوا تو ۔۔ بیٹیوں کا والد بن کر کیسا لگتا ہے؟ مشہور شخصیات کے دلچسپ خیالات، جانیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔