مرد ہو یا عورت سر پر موجود گھنے، سیاہ اور نرم و ملائم بال ان کی خوبصورتی کو بڑھانے اور شخصیت کو پُرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اگر بال خراب، بے جان، روکھے اور سیاہ نہ ہوں تو انسان کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔
اس ہی لئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے بالوں کو مضبوط، صحت مند، لچکدار اور چمکدار بنانے کے لئے ایک ایسا ماسک بنانے کا طریقہ جس کے استعمال سے آپ کے بالوں کو بھی مل جائے گی رونق جو کر دے گی آپ کی خوبصورتی میں اضافہ تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
یہ ماسک نہ صرف بالوں کے لئے اچھا ہے بلکہ سستا بھی ہے جو نہ صرف گرمی کے موسم میں سر کی چپچپی جلد کو ٹھیک کرے گا بلکہ جلد کو نرم و ملائم اور خارش سے بچائے گا۔
• چکنائی والی جِلد کے لئے ماسک
ایک گلاس گرین ٹی بنائیں اب اس میں چند قطرے ٹی ٹری آئل شامل کریں، ساتھ ہی اس میں پودینے کے 6 سے 7 پتے ڈالیں اور انہیں ابال کر چھان لیں، اب اس مکسچر میں روئی بھگو کر اپنے سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور 20 منٹ تک چھوڑ دیں، اب اچھے شیمپو سے سر دھو لیں، چکنائی دور ہو جائے گی اور تازگی کا احساس ہوگا، جبکہ خارش سے بھی نجات مل جائے گی، یہ نہ صرف بالوں کو خوبصورت بنائے گا بلکہ انہیں بڑھنے میں بھی مدد دے گا۔
• خشک جلد کے لئے ماسک
اکثر خواتین و مرد کی سر کی جلد نہایت خشک ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بال کمزور ہوتے ہیں اور سر میں خشکی خارش وغیرہ کا بھی سامنا ہوتا ہے، ایسے میں سیب کے سرکے میں پانی ملائیں اور اس میں لیمن گرام آئل اور چینی ملا کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس مکسچر کو اچھی طرح سر کی جلد پر لگائیں اس سے سر کی جلد میں پی ایچ متوازن ہوگا جلد سے فنگس دور ہوگا اور بال مضبوط ہونے کے ساتھ چمکدار اور لچکدار بھی ہو جائیں گے۔
• بالوں کا روکھا پن دور کرنے والا ماسک
اکثر لوگوں کے بال گھنے اور لمبے تو ہوتے ہیں مگر روکھے اور بے رونق نظر آتے ہیں، ایسے میں اگر تازہ ایلوویرا جیل کو نکال کر اس میں ایک عدد لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر اسے گرینڈر کر کے اس مکسچر کو سر میں اور پورے بالوں میں اچھی طرح لگایا جائے تو بال چمکدار، پُرکشش اور سِلکی ہو جائیں گے۔
• بالوں کو سیاہ اور مضبوط بنانے والا ماسک
آج کل سفید بال ایک عام مسئلہ بن گیا ہے اکثر کم عمر لڑکے اور لڑکیاں بھی بال سفید ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں، اس کی ایک اہم وجہ ہے بے احتیاطی اور غیر صحت مند غذاؤں کا استعمال، ایسے میں سیکا کائی، آملہ اور ریٹھا کا باریک پاؤڈر بنا لیں، ساتھ میتھی دانے کو رات بھر بھگو کر ان تمام اجزاء کو ایک لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں، اب اسے چھان لیں اور بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اس ماسک کو روزانہ نہانے سے دو گھنٹہ پہلے جڑ سے سِروں تک پورے بالوں میں اچھی طرح لگا لیں۔
بال مضبوط ہوں گے، سیاہ ہوں گے اور بہت سلکی بھی ہو جائیں گے، ہماری بتائی ہوئی ان ٹپس کو آزمائیں اور بہترین نتائج پائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Balon Ko Khubsoorat Aur Sehat Mand Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Ko Khubsoorat Aur Sehat Mand Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.