Best Food For Controlling High Blood Pressure
دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ اگرچہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈاکٹرز دوائیں تجویز کرتے ہیں، لیکن صحت مند طرز زندگی اور غذائی تبدیلیاں بھی اسے کم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرے کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر وہ غذائیں جو پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوں، بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہیں۔
زیتون کا تیل:
زیتون کے تیل میں موجود اومیگا 9 فیٹ اور پولی فینولز دل کی صحت اور بلڈ پریشر کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔
سبزیاں اور دیگر غذائیں:
آلو، گاجریں، ٹماٹر اور ان کے مصنوعات، دہی، انڈے اور کیوی فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
مصالحے اور جڑی بوٹیاں:
اجوائن، دھنیا، لہسن، ہلدی، دارچینی، لیموں گراس، کالی مرچ، ادرک، الائچی اور دیگر مصالحے خون کی نالیوں کو ریلیکس کر کے بلڈ پریشر گھٹانے میں مددگار ہوتے ہیں۔
سٹرس فروٹ:
گریپ فروٹ، سنترہ اور لیموں جیسے ترش (سٹرس) پھل دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ وٹامنز، معدنیات اور پودوں سے حاصل ہونے والے مرکبات سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
ہری سبزیاں:
پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور سوئس چارڈ میں نائٹریٹ کی موجودگی بلڈ پریشر کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی یہ سبزیاں اینٹی آکسیڈینٹس، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔
گریاں اور بیج:
کدو کے بیج، السی کے بیج، چیا کے بیج، پستہ، اخروٹ اور بادام بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں۔ ان میں فائبر اور آرگینین ہوتا ہے، جو خون کی نالیوں کو ریلیکس کر کے بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہے۔
دالیں اور پھلیاں:
مسور کی دال، چنے اور لوبیا جیسے دالیں پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
بیریز:
اسٹرابیری، بلیو بیری، راسبیری اور چیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خون کی روانی بہتر کر کے بلڈ پریشر گھٹا سکتے ہیں۔
مکمل اناج:
براؤن رائس اور جو جیسے مکمل اناج دل کی صحت کے لیے مفید ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
صحتمند غذائی عادات اپنانے اور ان غذاؤں کو روزمرہ خوراک میں شامل کرنے سے آپ بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Best Food For Controlling High Blood Pressure and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Best Food For Controlling High Blood Pressure to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.