بھاپ لینے اور نیبولائز کرنے میں کیا فرق ہے۔۔ ہم بھاپ لیتے ہوئے کونسی غلطی کرتے ہیں اور اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیں ڈاکٹر کی رائے

“بھاپ لینے اور نیبولائز کرنے میں اتنا ہی فرق ہے جتنا فرق ٹھنڈے اور گرم میں ہوتا ہے۔ ہر مریض کو نیبولائز نہیں کیا جاتا۔ مریض کو نیبولائز صرف اس صورت میں کرنا چاہیے جب پھیپھڑوں کی صفائی کی ضرورت ہو“

یہ کہنا ہے ڈاکٹر امداد علی فاروقی کا جو ماہر پلمونوجسٹ ہیں۔ ڈاکٹڑر امداد علی نے بتایا کہ بھاپ ان مریضوں کو لینی چاہیے جن کو معمولی نزلہ زکام ہو یعنی معاملہ صرف ناک سے حلق تک محدود ہو لیکن اگر کسی کو سانس یا پھیپھڑوں کی صفائی کی ضرورت ہے تو اسے نیبولائز کرنا ضروری ہے لیکن اس سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

بھاپ لیتے ہوئے یہ غلطی نہ کریں

ڈاکٹر امداد کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران یا پھر عام نزلہ زکام میں بھاپ لیتے ہوئے لوگ وکس، پودینے کی پتیاں یا پھر دار چینی وغیرہ ڈالتے ہیں جو بالکل صحیح طریقہ نہیں ہے۔ بھاپ صرف سادہ پانی سے لینی چاہیے اور براہِ راست چولہے پر رکھی دیگچی سے بھاپ لینے سے گریز کریں کیوں کہ اس سے جلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بھاپ لینے کے لئے دیگچی کو کسی صحیح جگہ رکھیں یا پھر اسٹیمر سے بھاپ لیں۔

Bhaap Lete Huye Kia Ghalti Karte Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhaap Lete Huye Kia Ghalti Karte Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhaap Lete Huye Kia Ghalti Karte Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12574 Views   |   28 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

بھاپ لینے اور نیبولائز کرنے میں کیا فرق ہے۔۔ ہم بھاپ لیتے ہوئے کونسی غلطی کرتے ہیں اور اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیں ڈاکٹر کی رائے

بھاپ لینے اور نیبولائز کرنے میں کیا فرق ہے۔۔ ہم بھاپ لیتے ہوئے کونسی غلطی کرتے ہیں اور اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیں ڈاکٹر کی رائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھاپ لینے اور نیبولائز کرنے میں کیا فرق ہے۔۔ ہم بھاپ لیتے ہوئے کونسی غلطی کرتے ہیں اور اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جانیں ڈاکٹر کی رائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔