ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، کہیں فریکچر تو نہیں ہوگیا ۔۔ جانیں یہ کونسا وٹامن ہے جو ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے ؟

ہڈیوں کا مضبوط ہونا انسانی جسم کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے اگر ہڈیاں ہی مضبوط نہیں ہوں گی تو انسان کیسے چل پھر سکتا ہے یا حرکت کرسکتا ہے۔ ہمیں اپنی ہڈیوں کی سب سےزیادہ حفاظت کرنی چاہیے تاکہ ہر خوشی و غم ، کھیل کود یا عام زندگی کو بآسانی گزار سکیں۔ اگر ہم اپنی ہڈیوں کی حفاظت نہ کریں تو جوانی میں ہی بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر اگر کسی کی حادثے میں کوئی ہڈی ٹوٹ جائے یا فریکچر ہو جائے تو وہ ایک عرصے تک اس تکلیف کو برداشت کرتا ہے۔ مگر بڑھاپے میں فریکچر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ، ذرا سا کہیں زور سے ٹکرا جائیں تو معلوم چلتا ہے کہ ہڈی ٹوٹ گئی یا فریکچر ہوگیا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں وہ کون سے وٹامنز ہیں جن کا استعمال ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور وہ ہمیں سبزیوں اور پھلوں سے بآسانی مل سکتے ہیں۔

وٹامنز جن سے ہڈیاں مضبوط رہیں:

٭ ہرے پتے والی سبزیوں میں موجود وٹامن کے 1 ہڈیوں کو مضبوط بنا تا ہے اور ان میں لیس دار مادے کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔وٹامن کے 1 فائلوقوئنائن کہلاتاہے جو سبز لوبیا، گوبھی اور پالک وغیرہ میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیوی، ناشپتی اور خشک آلوچے میں بھی یہ وٹامن پایا جاتا ہے جو نہ صرف خون کو گاڑھے پن سے روکتا ہے ساتھ ہی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق:

٭ خواتین میں فریکچر اور ہڈیوں کی کمزوری کی شکایات کم ہوتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین کھانے میں سلاد کا استعمال مردوں کے مقابلے میں زیادہ کرتی ہیں جس سے ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

وٹامنز کی گولیاں:

وٹامنز کی گولیاں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اپنی غذا میں شامل رکھیں تاکہ وہ ضروری اجزاء جو ہم کھانے کے ذریعے حاصل نہیں کر پا رہے ہیں ان کو ہم ان کیپسولز کی صورت میں کھالیں۔ وٹامن اے اور سی کے کیپسولز عموماً ڈاکٹر ایک نارمل شخص کو بھی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Haddiyon Ko Tootne Se Bachane Wala Vitamin

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haddiyon Ko Tootne Se Bachane Wala Vitamin and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haddiyon Ko Tootne Se Bachane Wala Vitamin to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3247 Views   |   01 Sep 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، کہیں فریکچر تو نہیں ہوگیا ۔۔ جانیں یہ کونسا وٹامن ہے جو ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے ؟

ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، کہیں فریکچر تو نہیں ہوگیا ۔۔ جانیں یہ کونسا وٹامن ہے جو ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے، کہیں فریکچر تو نہیں ہوگیا ۔۔ جانیں یہ کونسا وٹامن ہے جو ہڈیوں کے فریکچر کو روک سکتا ہے ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔