گوشت اور مچھلی سے زیادہ طاقتور ! روزانہ نہار منہ چنے کا پانی پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلیاں آئیں گیں؟ جان کر آپ بھی آج ہی سے یہ پینا شروع کردیں گے

سفید چنے کھانے میں بہت مزیدار ہوتے ہیں اور سخت بھی ہوتے ہیں۔ ان کو پکانے سے پہلے ہمیشہ بھگونا بھی پڑتا ہے اور کُکر کے بناء یہ گلتے بھی نہیں ہیں۔ ان چھوٹے چھوٹے چنے کے دانوں میں غذائیت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ چنوں میں پروٹین، فولیٹ، کاربوہائیڈریٹ، نشاستہ، کاپر، مینگنیز اور کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ جن کا استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے اور جسم کو مضبوط بناتا ہے۔
چنوں کو آپ بھی پانی میں بھگوتے ہوں گے اور پھر اس پانی کو پھینک دیتے ہوں گے جبکہ چنے کے برابر کی غذائیت اس پانی میں پائی جاتی ہے جسے ہم پھینک دیتے ہیں۔ اگر آپ بھی آج سے پہلے یہ غلطی کرتے رہے ہیں تو اب اس کو دوبارہ نہ دہرائیں۔

چنوں کو دھونا اور بھگونا کیسے ہے؟

چنوں کو سب سے پہلے ایک کھلے منہ کر برتن میں رکھ کر پانی میں بھگوئیں اور ایک مرتبہ اس کو ہاتھ کی مدد سے رگڑ کر صاف کریں اور یہ پانی پھینک دیں۔ اطمینان کرلیں کہ مٹی یا دھول اور چنوں میں موجود گرد نکل چکی ہے۔ اس کے بعد آپ چنوں کو دوبارہ چوتھائی پانی میں بھگوئیں اور رات بھر اس کو بھیگنے دیں۔

استعمال کیسے؟

صبح اُٹھ کر نہارمنہ چنوں کے اس پانی کو پی لیں۔ اگر شوگر ہے تو اس کو یونہی پی لیں لیکن اگر شوگر نہیں ہے تو چنوں کے 3 سے 4 کشمش بھی بھگو سکتے ہیں۔

بادام کا استعمال بھی مفید:

اگر چنوں کے ساتھ چند بادام بھی رات بھر بھیگے رہنے دیں اور صبح یہ پانی پی لیں تو اس سے جلد افاقہ محسوس ہوگا۔

فائدے:

٭ یرقان کے مریضوں کو یہ پانی پلانے سے یرقان بھی جلد ٹھیک ہوتا ہے اور اس میں ہونے والی جسمانی کمزوری بھی ختم ہو جاتی ہے۔
٭ ہاضمے کے تمام امراض کا یہ چھوٹا سا اور بہترین حل سمجھا جاتا ہے۔
٭ وہ لوگ جن کی ہڈیوں میں درد رہتا ہے یہ لیس دار مادہ گٹھنوں میں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔
٭ اس سے جلد کی تازگی بھی بحال ہوتی ہے اور گھبراہٹ جیسے امراض بھی کنٹرول ہو جاتے ہیں۔
٭ شوگر کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی چنے کا پانی بہت فائدہ دیتا ہے۔
٭ کند ذہن بچوں کے لیے اسی چنے کے ساتھ بادام بھی بھگو کر پانی بھی پلائیں اور بادام بھی کھلائیں اس سے ذہن بھی کھلے گا اور دماغ مضبوط بھی ہوگا۔

Nihar Moun Channa Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nihar Moun Channa Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nihar Moun Channa Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2876 Views   |   02 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گوشت اور مچھلی سے زیادہ طاقتور ! روزانہ نہار منہ چنے کا پانی پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلیاں آئیں گیں؟ جان کر آپ بھی آج ہی سے یہ پینا شروع کردیں گے

گوشت اور مچھلی سے زیادہ طاقتور ! روزانہ نہار منہ چنے کا پانی پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلیاں آئیں گیں؟ جان کر آپ بھی آج ہی سے یہ پینا شروع کردیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت اور مچھلی سے زیادہ طاقتور ! روزانہ نہار منہ چنے کا پانی پینے سے جسم میں کون سی بڑی تبدیلیاں آئیں گیں؟ جان کر آپ بھی آج ہی سے یہ پینا شروع کردیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔