گلاب کی پتیوں سے تیار گلقند بنانے کا طریقہ

پھول اپنی مختصر زندگی میں کتنے خوشگوار لمحات چھوڑ جاتے ہیں کھلنے سے پہلے سے لے کر شاخ پر مرجھانے تک مختلف قسم کی کیفیات سے جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ ان کی کشش‘ دیدہ زیبی‘ خوشبو نہ صرف انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ پرندے اور حشرات الارض جو پر رکھتے ہیں دیوانے ہوکر ان پر منڈلاتے ہیں اور ان سے خاطر خواہ اپنی خوراکی ضروریات پورے کرتے ہیں۔
پھول نہ صرف تازگی میں انسانی بیمار زندگی میں سجاوٹ کا کام دیتے ہیں بلکہ سوکھے ہوئے بھی اپنے خواص کی طاقت سے بیمار زندگی کو ہرا بھرا کرتے ہیں‘ آئیے! آج ہم گلاب کے پھولوں کے فوائد کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں۔

گلاب کا پھول:ِ
بے حد خوبصورت پھول ہے‘ عربی میں کوورد کہتے ہیں‘ نفاست اور خوشبو کے لحاظ سے اس کو پھولوں کا راجہ کہاجاتا ہے۔ قدرت نے اس میں بے شمار خوشیاں سمورکھی ہیں‘ بہت سے امراض کیلئے اس میں شفاء ہے۔
خواص کے لحاظ سے قبض کشا ہے‘ پٹھوں اور ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے‘ دل کی اکثر بیماریوں میں مفید ہے‘ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے‘ حکماء نے اس کے مزاج کو گرم تر کسی نے سردخشک اور کسی نے معتدل بتایا ہے علم سیارگان کی رو سے اس کو مشتری ستارہ سے منسوب کیا گیا ہے۔

گلقند:
دیسی گلاب کے پھول کی پتیاں ایک کلو‘ شکر (چینی) ایک کلو دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر ہاتھوں سے خوب مل کر مکس کریں پھر اس کو صاف جگہ پر دھوپ میں تین چار گھنٹوں کیلئے رکھ دیں۔ چینی اس میں اچھی طرح سے گھل جائے گی‘ اس کو شیشے یا اچھے پلاسٹک کے مرتبان میں محفوظ رکھیں۔

خوراک:
دو تولہ پانی یا دودھ کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

فوائد:
قبض کشا ہے معدہ کی فالتورطوبتوں کو ختم کرتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے‘ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے۔

شہد والی گلقند:
دیسی گلاب کی پتیاں ایک کلو‘ شہد 500 گرام‘ دونوں کو کھلے برتن میں ڈال کر اچھی طرح سے ہاتھوں سے ملیں جب دونوں اچھی طرح سے مل جائیں تو اس کو پانچ چھ گھنٹہ کیلئے دھوپ میں رکھ دیں اور صاف مرتبان میں محفوظ کرلیں۔

بشکریہ: عبقری

Gulkand Banane Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gulkand Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gulkand Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7115 Views   |   01 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گلاب کی پتیوں سے تیار گلقند بنانے کا طریقہ

گلاب کی پتیوں سے تیار گلقند بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلاب کی پتیوں سے تیار گلقند بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔