یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔۔ نادیہ خان بانجھ پن کی بات پر جویریہ سعود اور مایا خان کے قہقہے لگانے پر سیخ پا! کیا کچھ سنا دیا؟

Nadia Khan Slams Javeria Saud And Maya Khan

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے شو میں جویریہ سعود اور مایا خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وجہ یہ تھی کہ؛

رمضان ٹرانسمیشن میں جویریہ سعود کی میزبانی میں چلنے والی نشریات میں ایک کالر نے اپنی اولاد نہ ہونے کی پریشانی بیان کرتے ہوئے ماہر غذائیت حنا انیس سے مشورہ مانگا، مگر جیسے ہی اس نے سوال کیا، میزبان جویریہ اور مایا خان بنا کسی وجہ کے قہقہے مارتی رہیں، گویا کسی لطیفے پر گفتگو ہو رہی ہو۔

یہ منظر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور دل رکھنے والوں کے لیے تکلیف دہ بن گیا۔

نادیہ خان نے اس واقعے کو اپنے مارننگ شو میں زیر بحث لاتے ہوئے نہ صرف مایا اور جویریہ کی غیر حساسیت پر سخت تنقید کی بلکہ وہ لمحہ دوبارہ یاد دلا کر واضح کیا کہ بانجھ پن جیسے مسائل پر مذاق نہیں کیا جا سکتا۔ جویریہ سعود اور مایا خان کا کالر کے سوال پر بے ساختہ قہقہہ سمجھ سے بالاتر تھا، وہ لمحہ مزاحیہ نہیں بلکہ تکلیف دہ تھا۔ ایک شخص بانجھ پن جیسے حساس مسئلے پر راہنمائی مانگ رہا تھا، مگر اس کی فکرمندی کا مذاق اڑایا گیا۔

نادیہ خان کی حق گوئی نے ناظرین کے دل جیت لیے، صارفین نے ان کے مؤقف کو خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا؛

"ایسے سوالات تو ہمارے کلینک میں روزانہ آتے ہیں، یہ کوئی ممنوع موضوع نہیں۔ میرے لیے یہ عام سی بات ہے۔ لیکن جس انداز میں جویریہ اور مایا نے ردعمل دیا، وہ یقیناً مناسب نہیں تھا۔"

"پہلی بار نادیہ خان نے دل کی بات کی"

"یہ طنز کا نہیں، ہمدردی کا وقت تھا۔"

رمضان جیسے روحانی مہینے میں، جب اسکرینز پر ہدایت اور حساسیت بانٹی جاتی ہے، ایسے لمحات سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ کیمرے کے سامنے بھی انسانیت نہ بھولیں، کیونکہ ہر قہقہے کے پیچھے کوئی دکھا ہوا دل چھپ سکتا ہے۔

Nadia Khan Slams Javeria Saud And Maya Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Khan Slams Javeria Saud And Maya Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Khan Slams Javeria Saud And Maya Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2480 Views   |   14 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 April 2025)

یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔۔ نادیہ خان بانجھ پن کی بات پر جویریہ سعود اور مایا خان کے قہقہے لگانے پر سیخ پا! کیا کچھ سنا دیا؟

یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔۔ نادیہ خان بانجھ پن کی بات پر جویریہ سعود اور مایا خان کے قہقہے لگانے پر سیخ پا! کیا کچھ سنا دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ کوئی مذاق نہیں تھا۔۔ نادیہ خان بانجھ پن کی بات پر جویریہ سعود اور مایا خان کے قہقہے لگانے پر سیخ پا! کیا کچھ سنا دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔