سرسوں کے تیل کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد، پھٹی ایڑیوں اور بال کے تمام مسائل کا حل اس میں موجود

سرسوں کا تیل بےشمار فوائد کا مالک ہے اور اس کا استعمال متعدد گھریلو ٹوٹکوں میں کیا جاسکتا ہے- آج ہم آپ کو سرسوں کے تیل کے ایسے استعمال بتاتے ہیں جو خاص سردیوں میں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے اور اس موسم کے کئی مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوں گے-

جلد کے لیے بہترین

سرسوں کا تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے، اسے جلد پر لگانے سے فائن لائنز اور جھریوں میں کمی آتی ہے اور یہ سن اسکرین کی طرح کام کرتا ہے۔ تاہم بہت زیادہ تیل جسم پر لگانا نقصان دہ اور خارش کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ آئلی اور حساس جلد والے افراد کو اس کی مالش سے گریز کرنا چاہئے۔ ناریل کے تیل اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو ملاکر مالش کرنا جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

ایڑیاں پھٹنے اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن کا مسئلہ دور کرے

ایڑیاں پھٹنے کا مسئلہ مون سون اور سردیوں میں کافی عام ہوجاتا ہے اور اس سے نجات کے لیے موم اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کر کے گرم کریں، جس سے وہ گاڑھا ہوجائے گا۔ ایڑیوں کے متاثرہ حصے پر اس مکسچر کو لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن کر سوجائیں۔ اسی طرح سرسوں کا تیل ناخن پر لگانا اس کی سطح پر جذب ہوکر انہیں غذائیت فراہم کرکے مضبوط کرتا ہے۔

بالوں کی نشوونما بہتر کرے

اگر تو بال گر رہے ہیں یا ان کے بڑھنے کی رفتار سست ہوگئی ہو تو سرسوں کے تیل کا استعمال اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود بیٹا کیروٹین بالوں کی نشوونما کی رفتار تیز کردیتا ہے، اس کی مالش سے سر کے اندر دوران خون بہتر ہوتا ہے جبکہ بیکریا کش خصوصیات سر کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اسی طرح سرسوں کے بیج کو پیس کر پیسٹ بناکر سرسوں کے تیل میں ملا کر سر پر رات بھر لگا رہنے دیں تو اس سے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Sarson Ke Tail Ke Fawaid

Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Sarson Ke Tail Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarson Ke Tail Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Events in Pakistan  |   0 Comments   |   6235 Views   |   30 Mar 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سرسوں کے تیل کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد، پھٹی ایڑیوں اور بال کے تمام مسائل کا حل اس میں موجود

سرسوں کے تیل کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد، پھٹی ایڑیوں اور بال کے تمام مسائل کا حل اس میں موجود ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرسوں کے تیل کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد، پھٹی ایڑیوں اور بال کے تمام مسائل کا حل اس میں موجود سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔