پردہ کرنا اپنا فخر سمجھتی ہیں ۔۔ مذہب سے قریب ہونے کے بعد ان خاتون شخصیات کی زندگی میں کیا خوبصورت بدلاؤ آیا؟

اللہ سبحان و تعالیٰ کی مرزی ہے کہ وہ پاک ذات جب چاہے جس پر مہربان ہوجائے۔ ایسی ہی مہربانی ان مشہور شخصیات پر کی گئی جو کبھی غفلت کا شکار تھے اور جب وہ غفلت کی نیند سے بیدار ہوئے تو خود کو ایسا بدلا کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔ ان کی زندگی سے سبق سیکھا جاسکتا ہے کیونکہ وہ نیکی و بھلائی کے راستے پر گامزن ہوگئے ہیں۔

چند مشہور کی سابقہ اداکاراؤں کے حوالے سے آج ہم جانیں گے جن کا تعلق پہلے شوبز کی دنیا سے ہوا کرتا تھا مگر آج ان کا تعلق صرف اور صرف اللہ سے جڑ گیا ہے جن کی تازہ مثالیں آپ کے سامنے پیش کریں گے۔

1- ثناء خان

سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ان کی ماضی کی اور حالیہ زندگی سے متعلق بہت سے لوگ واقف ہیں۔ سال 2017 میں ثنا خان نے ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور باقی کی زندگی دین کی خدمت میں گزارنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پہلی بار انکشاف کیا کہ ان کی زندگی میں کس طرح اتنا بدلاؤ آیا۔ ایک انٹرویو میں ثناء خان نے بتایا کہ خواب میں انہوں نے جلدتی قبر دیکھی جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرے پاس سب کچھ تھا، پیسہ، نام، شہرت، اور میں اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کر سکتی تھی۔ لیکن سکون کی بہت کمی تھی، میں اکثر ذہنی تناؤ کا شکار رہتی تھی۔ سال 2019 کے رمضان میں مجھے خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور میں خود کو اس قبر میں پاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ اللہ مجھے دکھا رہا ہے کہ اگر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کیا تو میرا یہی انجام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات ایک کتاب پڑھی جس میں ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ آپ نہیں چاہتیں کہ آپ کا آخری دن، حجاب پہننے کا پہلا دن ہو۔ اور اس نے میری زندگی بدل ڈالی۔ معروف شخصیت ثنا خان نے بتایا کہ میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے اسے نکال کر پہننا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔

2- صنم چوہدری

صنم چوہدری کا شمار بھی انہی شخصیات میں ہوتا ہے جن کی زندگی قرآن نے بدل دی۔ صنم چوہدری ماضی میں کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں مگر انہوں نے سال 2021 میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ اسی حوالے سے انہوں نے بتایا تھا کہ اللہ کی خاطر شوبز چھوڑ دیا۔ صنم چوہدری نے بتایا تھا کہ انہیں اندر ہی اندر ’ندامت‘ کا احساس ہوتا اور انہیں شدت سے محسوس ہوتا کہ ان کے پاس ہر چیز ہے مگر سکون نہیں۔ قرآن پڑھنے کے بعد سابق اداکارہ کی زندگی میں سکون آیا۔ صنم چوہدری اب ہمیشہ سر پر اسکارف پہنے ہی نظر آتی ہیں اور اس چیز کو اپنا فخر سمجھتی ہیں۔

3- نور بخاری

معروف سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلام کے راستے میں صرف کردی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا۔ نور بخاری اب ہمیشہ حجاب میں ملبوس دکھائی دیتی ہیں۔

Parda Karna Fakhar Samjhti Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Parda Karna Fakhar Samjhti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Parda Karna Fakhar Samjhti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3390 Views   |   05 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پردہ کرنا اپنا فخر سمجھتی ہیں ۔۔ مذہب سے قریب ہونے کے بعد ان خاتون شخصیات کی زندگی میں کیا خوبصورت بدلاؤ آیا؟

پردہ کرنا اپنا فخر سمجھتی ہیں ۔۔ مذہب سے قریب ہونے کے بعد ان خاتون شخصیات کی زندگی میں کیا خوبصورت بدلاؤ آیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پردہ کرنا اپنا فخر سمجھتی ہیں ۔۔ مذہب سے قریب ہونے کے بعد ان خاتون شخصیات کی زندگی میں کیا خوبصورت بدلاؤ آیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔