دنیا میں سب سے زیادہ جڑواں بچے کہاں ہوتے ہیں اور اس بات کا شکر قندی سے کیا تعلق ہے؟ جانیں شکر قندی سے متعلق حیرت انگیز حقائق

جڑواں بچے یوں تو دنیا بھر میں دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں لیکن افریقہ کے ملک نائجیریا کے علاقے یوروبا کے تقریباً ہر دوسرے یا تیسرے گھر میں جڑواں بچے موجود ہوتے ہیں۔ یہ علاقہ دنیا میں سب سے زیادہ جڑواں بچوں کی پیدائش کے لئے مشہور ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہے؟

دراصل یوروبا میں شادی کے بعد اور حمل کے دوران خواتین کو شکر قندی کھلائی جاتی ہے۔ یہ عورت کے بیضے کو طاقتور بناتی ہیں اور ساتھ ہی حمل کے دوران ہونے والی پیچیدگیوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے۔

شکر قندی کی غذائی اہمیت

شکر قندی غذائیت سے بھرپور جڑ ہے جسے سبزی کی صورت میں پکا کر کھایا جاتا ہے. یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔ شکر قندی کی 100 گرام سرونگ میں 86 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ شکر قندی غذائی ریشہ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں، ہاضمے کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ شکر قندی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں خاص طور پر وٹامن اے (بیٹا کیروٹین کی شکل میں)، جو بصارت، قوت مدافعت اور جلد کی صحت کے لئے مفید ہے اور وٹامن سی جو ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور قوت مدافعت کو بڑھانے کے علاوہ کولیجن کی پیداوار کو بھی فروغ دیتا ہے۔ شکر قندی میں پوٹاشیم اور میگنیج بھی پائے جاتے ہیں۔

حاملہ خواتین کے شکر قندی کھانے کے دیگر فائدے

حمل کے ابتدائی دنوں میں بچے کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے لئے فولیٹ انتہائی ضروری ہے۔ فولیٹ کو وٹامن بی 9 بھی کہا جاتا ہے اور یہ شکر قندی میں موجود ہوتا ہے.

فائبر کی موجودگی آنتوں کو حرکت میں رکھتی ہے جس سے حاملہ عورت کو قبض کی شکایت نہیں ہوتی.

شکر قندی میں پوٹاشیم اور وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے جو بچے کی جلد اور آنکھوں کے لئے مفید ہے

آئرن پایا جاتا ہے جس سے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی.

ماں بننے والی عورتیں جنھیں متلی کا مسئلہ ہوتا ہے ان میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے جبکہ شکر قندی میں موجود پانی جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

Jurwan Bachay Chahti Hain To Shakar Qandi Khaen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jurwan Bachay Chahti Hain To Shakar Qandi Khaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jurwan Bachay Chahti Hain To Shakar Qandi Khaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5089 Views   |   03 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

دنیا میں سب سے زیادہ جڑواں بچے کہاں ہوتے ہیں اور اس بات کا شکر قندی سے کیا تعلق ہے؟ جانیں شکر قندی سے متعلق حیرت انگیز حقائق

دنیا میں سب سے زیادہ جڑواں بچے کہاں ہوتے ہیں اور اس بات کا شکر قندی سے کیا تعلق ہے؟ جانیں شکر قندی سے متعلق حیرت انگیز حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ جڑواں بچے کہاں ہوتے ہیں اور اس بات کا شکر قندی سے کیا تعلق ہے؟ جانیں شکر قندی سے متعلق حیرت انگیز حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔