کمزوری دور کرنا ہو یا منہ کے چھالے، وزن کم کرنا ہو یا سانس کی بدبو۔۔ سبز الائچی کے ساتھ چینی کھا کر یہ تمام فوائد آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں

سبزالائچی ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ ہے جو بڑے پیمانے پر چائے سے لے کر کھانا پکانے تک ہر چیز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا استعمال جسم کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ الائچی میں موجود خصوصیات جسم. کو کئی بیماریوں سے بچانے کا کام بھی کرتی ہیں۔ الائچی میں موجود دواؤں کی خصوصیات اسے مصالحوں میں منفرد مقام عطا کرتی ہے۔ یوں تو چینی کو کوئی خاص فائدہ مند چیز نہیں کہہ سکتے لیکن الائچی اور چینی کا ایک ساتھ استعمال صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ الائچی میں موجود وٹامن سی، نیاسین، منرلز، کیلشیم. پوٹاشیم اور رائبوفلوبن جیسے غذائی اجزاء جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اس کے علاوہ چینی میں موجود خواص بھی جسم میں خون کی کمی سے کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔ الائچی اور چینی کا پاؤڈر دودھ میں ملا کر پینے سے کمزوری سے لے کر خون کی کمی تک کے مسائل میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔

الائچی اور چینی کا ملاپ نہ صرف جسم کو طاقت دینے کے لیے مفید ہے بلکہ اس کا استعمال منہ کی بدبو دور کرنے، اور منہ کے چھالوں کے مسئلے سے نجات دلانے میں بھی فائدہ مند ہے۔ الائچی اور چینی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں. جو کہ جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی فائدہ مند ہیں۔

1۔ نظامِ ہضم کو بہتر بنائے:

الائچی اور چینی کو ایک ساتھ کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ الائچی اور چینی میں موجود خواص ہمارے نظامِ ہضم کو مضبوط بھی بناتے ہیں اور پیٹ درد گیس وغیرہ کے مسئلے بھی دور کرتے ہیں۔ الائچی کے ساتھ چینی نہ کھانا چاہیں تو مصری کھائی جا سکتی ہے ۔ مصری کا پاؤڈر کھانے سے بھوک نہ لگنے کے مسئلہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

2۔ جسم کو طاقت دے:

الائچی اور چینی یا مصری پاؤڈر جسم میں کمزوری کے مسئلے پر قابو پانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود غذائیت اور خواص جسم کو مناسب توانائی فراہم کرنے کا کام کرتی ہیں۔ الائچی چونکہ وٹامنز، آئرن اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہےاس لئے اس کا چینی یا مصری کے ساتھ استعمال جسم میں خون کی کمی کے مسئلے میں بھی فائدہ مند ہے۔ ان میں سوکروز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جو کہ جسم کو فوری توانائی دینے کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

3۔ منہ کے چھالوں دور کرے:

الائچی اور چینی کا پاؤڈر ایک ساتھ کھانا منہ کے چھالے دور کرنے میں مفید ہے، چینی میں موجود خصوصیات منہ میں چھالوں کو ٹھنڈا کرتی ہیں۔ الائچی اور چینی کا مکسچر منہ کے چھالوں سے خون آنے میں بھی اچھا کام کرتا ہے۔

4۔ وزن بھی کنٹرول:

الائچی اور چینی کا استعمال وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ الائچی میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں. جو کہ جسم کے میٹابولزم کو درست رکھنے اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مفید ہیں۔ صبح نہار منہ الائچی اور چینی پاؤڈر وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

5۔ قوت مدافعت بڑھائے:

الائچی اور چینی پاؤڈر ملا کر کھانے سے قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ الائچی میں وٹامن سی ہوتا ہے۔ جو کہ جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

6۔ سانس کی بو دور کرے:

الائچی اور چینی کا پاؤڈر ایک ساتھ کھانا منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے۔ سانس کی بدبو کے مسئلے میں آپ الائچی کے ساتھ شوگر بھی پسی ہوئی لینے کے بجائے ثابت بھی چبا سکتے ہیں۔ اس سے منہ کی بدبو کے علاوہ منہ میں جلن بھی ختم ہوتی ہے۔

آپ الائچی اور چینی پاؤڈر دودھ یا گرم پانی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ مرکب صبح کے وقت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے ، جو لوگ شوگر یا کسی اور ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ جس میں شوگر کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے تو وہ اس کو استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

Green Elaich And Sugar Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Elaich And Sugar Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Elaich And Sugar Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2072 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

کمزوری دور کرنا ہو یا منہ کے چھالے، وزن کم کرنا ہو یا سانس کی بدبو۔۔ سبز الائچی کے ساتھ چینی کھا کر یہ تمام فوائد آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں

کمزوری دور کرنا ہو یا منہ کے چھالے، وزن کم کرنا ہو یا سانس کی بدبو۔۔ سبز الائچی کے ساتھ چینی کھا کر یہ تمام فوائد آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمزوری دور کرنا ہو یا منہ کے چھالے، وزن کم کرنا ہو یا سانس کی بدبو۔۔ سبز الائچی کے ساتھ چینی کھا کر یہ تمام فوائد آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔