پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لوگوں کو تجویز دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ جانور پالنے اور ان پر لاکھوں روپے کا خرچہ کرنے کرنے کے بجائے یتیم و بے سہارا بچوں کی بھی پرورش کریں تو زیادہ اچھا رہے گا۔
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں، مخیر حضرات اور صاحب استطاعت رکھنے والے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ درجنوں جانور پالنے سے ب کسی ایک یتیم یا غریب بچے کو پال لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
اداکارہ نے اپنے کسی رشتہ دار کی مثال دی کہ ان کے پاس 29 بلیاں موجود ہیں، جن کے لیے خاص طور پر ایک ڈرائیور رکھا ہوا ہے جو بلیوں کے لیے امپورٹڈ کھانا لانے اور انہیں سیر پر لے جانے کا کام کرتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ 29 بلیوں کے لیے کم سے کم ماہانہ 4 لاکھ روپے تک کے اخراجات ہوتے ہوں گے، ان کی ادویات بھی باہر سے آتی ہیں جب کہ ان کے ڈاکٹرز کی فیس بھی زیادہ ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ جانوروں کو پالنے کے شوقین ہیں وہ ایک بلی اور ایک کتے سے بھی وہ مزہ لے سکتے ہیں جو وہ زیادہ جانوروں سے لینا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ جانوروں کے بجائے انسان کے بچوں کو پالنا چاہئیے۔
بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ ملک غربت بڑھ رہی ہے، لوگ بچوں کو غذا نہیں کھلا پاتے، ایدھی کے پاس روز لاوارث بچے آتے ہیں، لوگ جھولوں میں بچوں کو پھینک کر جاتے ہیں، وہاں سے اگر بچے لے کر ان کی پرورش کی جائے تو اچھا ہوگا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگر جانوروں کے بجائے انسان کے بچے کی پرورش اور تربیت کی جائے تو وہ چند سال بعد پالنے والے کو سلام کرنے لگتا ہے اور انہیں اپنے والد یا والدہ کے طور پر مانتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Ne Logon Ko Kya Mashwara De Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Ne Logon Ko Kya Mashwara De Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.