صابن کے بچے ٹکڑوں کو پھینکیں نہیں! مہنگی کریمیں لینے کے بجائے اب گھر میں ان ٹکڑوں سے لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنائے

صابن کی پیڑی جب تک بڑی ہوتی ہے سب اس کو ڈھیر سارا رگڑ رگڑ کر استعمال کرتے ہیں لیکن جب وہ چھوٹی ہو جاتی ہے یا اس کے ٹکڑے باقی بچ جاتے ہیں تو وہ گھر کی سب سے زیادہ ناقابلِ استعمال چیزوں میں شمار ہوتی ہے اور اکثر تو بچے اسے شرارت میں پھینک دیتے ہیں یا بڑے بھی کہتے رہتے ہیں ارے بھئی صابن ختم ہوگیا، اب دوسرا رکھ دو لیکن یہ صابن کے ٹکڑے بھی بہت زیادہ کارآمد ہوتے ہیں اور ان سے آپ مہنگی کریم جیسا لوشن سستے میں گھر میں خود بنا سکتے ہیں جو جلد کو نرم بھی بناتا ہے اور خشکی کو بھی ختم کرتا ہے۔

اجزاء:

صابن کے ٹکڑے،
پانی،
شیشے کی بوتل،
گلیسرین۔

صابن کے ٹکڑوں سے لوشن بنانے کا طریقہ:

٭ صابن کے ٹکڑوں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں 3 چمچ کے برابر پانی ڈال کر رات بھر بھگینے دیں۔
٭ صبح یہ بالکل نرم ہو جائیں اب اس میں گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور شیشے کی بوتل میں بھرلیں۔ پھر رات کو سوتے وقت اسے اپنے پیروں پر لگائیں اور پوری رات لگے رہنے دیں اور صبح اٹھ کر سادے یا نیم گرم پانی سے پیروں کو دھولیں۔
٭ صرف پیروں پر نہیں آپ ان کو پورے جسم پر استعمال کرسکتے ہیں اس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ لیکن کوشش کریں کہ 2 گھنٹے تک پانی جلد پر نہ لگے تاکہ بہتر نتیجہ مل سکے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   32621 Views   |   05 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about صابن کے بچے ٹکڑوں کو پھینکیں نہیں! مہنگی کریمیں لینے کے بجائے اب گھر میں ان ٹکڑوں سے لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنائے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (صابن کے بچے ٹکڑوں کو پھینکیں نہیں! مہنگی کریمیں لینے کے بجائے اب گھر میں ان ٹکڑوں سے لوشن بنائیں جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنائے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.