بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے جو دے آپ کو صحت بھی اور حُسن بھی، آپ بھی جانیئے اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور آنکھوں کی بینائی بڑھتی ہے۔ یہ باتیں تو ہم سب ہی جانتے ہیں ، مگر بادام کی قیمت سُن کر اس کے فائدے بھول جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم غور کریں تو کھانے پینے کی چیزیں وقت پر استعمال کرلینے سے ہمیں دوائیوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔
بادام مہنگے ہیں تو کیا ہوا، اب آپ بادام کا آٹا استعمال کریں اور خود کو صحت مند بنائیں، مگر کیسے؟ کے-فوڈز میں جانیئے بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ، ساتھ ہی اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو آپ کے پیسے بھی بچائے اور صحت بھی بڑھائے۔

فائدہ کیوں؟

٭ بادام کے آٹے میں میگنیشیم ، فائبر، شوگر، کولیسٹرول، مینگینیز، سالڈیمن کمپاؤنڈز ، نمکیات اور کیلشیئم کلورائیڈز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لئے طاقت مند ثابت ہوتا ہے۔

فائدے:

٭ بادام کے آٹے میں گُڈ کولیسٹرول پائے جاتے ہیں جو کہ ایل ڈی ایل لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دل کے دورے سے انسانی جسم کو محفوظ بناتے ہیں۔ ایسے افراد جن کو دل کی بیماری ہے یا دل کے والز بند ہوگئے ہیں ان کے لئے بادام کے آٹے کی روٹیاں کسی دوائی سے کم نہیں ہیں۔ کسی بھی سالن میں ڈال کر بھی استعمال کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ پانی میں مکس کرکے بھی پی سکتے ہیں ، لیکن آٹا صرف آدھا چمچ استعمال کرنا ہے۔

٭ کولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے جسم میں کئی قسم کے مسائل ہو جاتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے آپ کو بادام کا طاقتور آٹا استعمال کرنا چاہیئے، اس کو کھانوں میں استعمال کریں یہ زیادہ فائدہ دیں گے۔

٭ بادام کے آٹے میں کاربس کم ہوتے ہیں یہ خون میں شوگر کو متوازن کرنے ، کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو کم کرنے ، اور پروٹین اور فائبر کی مقدار میں اضافہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کسی بھی جوس کے ساتھ آدھا چمچ آٹا مکس کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

٭ آنکھوں کی کمزوری کو دور کرنے میں بادام ہی نہیں اس کا آٹا بھی فائدہ مند ہے۔ ایسے افارد جن کی آنکھوں میں موتیا ہے، یا وہ جو اس کا آپریشن کر واچکے ہیں، سب ہی اس کو دودھ میں مکس کرکے دن میں ایک مرتبہ لازمی پیئیں اور کوشش کریں کہ صبح نہارمنہ پیئیں تاکہ جلد از جلد فائدہ ہو سکے۔

٭ اس میں وٹامن ای سب سے زیادہ موجود ہوتا ہے، اس لئے اگر چہرے پر رونق لانا چاہتے ہیں تو اس کو لیموں کے رس میں مکس کرکے روزانہ چہرے پر لگائیں، یہ آپ کو جلدی ہی فیئرنس گلو دے گا۔

گھر میں بنانے کا طریقہ:

اس آٹے کو گھر میں بنانے کے لئے آپ ایک کپ بیکنگ پاؤڈر لیں ۔ کچھ کچے بادام لیں، ان کو پیس لیں، پھر آدھا کپ چکی کا آٹا لیں، اور ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔ یہ سب سے زیادہ آسان طریقہ ہے۔ مگر بازار میں پنسار کی دکان سے باآسانی آپ کو بادام کا آٹا مل جائے گا۔

Badam Ata Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badam Ata Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badam Ata Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Naeem  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3458 Views   |   12 Dec 2021
About the Author:

Naeem is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Naeem is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے جو دے آپ کو صحت بھی اور حُسن بھی، آپ بھی جانیئے اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ

بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے جو دے آپ کو صحت بھی اور حُسن بھی، آپ بھی جانیئے اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادام کے آٹے کے 5 بہترین فائدے جو دے آپ کو صحت بھی اور حُسن بھی، آپ بھی جانیئے اس کو گھر میں بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔