اچانک قد بھی چھوٹا ہوسکتا ہے۔۔ کمزور ہڈیوں کی خطرناک علامات اور انھیں دور کرنے کے گھریلو طریقے

ہڈیاں ہمارے جسم ایسا اہم ترین عضو ہیں جن پر اکثریت توجہ نہیں دیتی۔ یہ وہ بنیادی ڈھانچہ ہے جس پر پورا جسم کھڑا ہوتا ہے لیکن لوگ اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور ایک وقت آتا ہے جب ہڈیاں کمزوری کی خاموش علامات ظاہر کرنے لگتی ہیں۔ بروقت ان علامات کو سمجھیں تاکہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

ہڈیوں میں کمزوری کی خطرناک علامات

اچانک سے پینٹ یا ٹراؤزر جوتوں میں پھنسنے لگے یا نیچے آنے لگے تو یہ ایک نشانی ہے کہ آپ کا قد ایک سے ڈیڑھ انچ چھوٹا ہوچکا ہے۔ یہ ہڈیوں میں کمزوری کی سب سے بڑی علامت ہے۔ اس کے علاوہ دانتوں کا اچان آدھا یا بھربھرا ہو کر ٹوٹنا۔ بیٹھنے کے انداز میں تبدیلی۔ ہر معمولی چوٹ پر ہڈیوں میں درد ہونا۔ اٹھتے بیٹھتے خاص طور پر نماز کے دوران ہڈیوں سے ٹک ٹک کی آواز آنا۔

ہڈیوں کی کمزوری دور کرنے کے طریقے

دار چینی میں کالی مرچ پاؤڈر اور چینی ملا کر نیم گرم پانی کے ساتھ پینا جوڑوں کی تکلیف میں مفید ہے۔
ساگو دانہ ہڈیوں میں گودا بنانے اور جسم کو قوت بخشنے میں مفید ہے۔ 3 چمچ ساگو دانہ ایک کپ دودھ میں بغیر چینی کے ہلکی آنچ پر پکائیں اور روز صبح پی لیں۔ کچھ دن یہ عمل کرنے سے ہڈیوں میں نئی جان محسوس ہونے لگے گی۔
کیلشیئم کی گولیاں بھی ہڈیوں کی کمزوری میں مفید ہیں۔ اس کے علاوہ کاربونیٹڈ ڈرنکس سے سختی سے پرہیز کریں۔

Qad Chota Bhi Ho Skta Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qad Chota Bhi Ho Skta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qad Chota Bhi Ho Skta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2196 Views   |   15 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اچانک قد بھی چھوٹا ہوسکتا ہے۔۔ کمزور ہڈیوں کی خطرناک علامات اور انھیں دور کرنے کے گھریلو طریقے

اچانک قد بھی چھوٹا ہوسکتا ہے۔۔ کمزور ہڈیوں کی خطرناک علامات اور انھیں دور کرنے کے گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک قد بھی چھوٹا ہوسکتا ہے۔۔ کمزور ہڈیوں کی خطرناک علامات اور انھیں دور کرنے کے گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔