بال اتنے گرتے ہیں کہ کنگھی کرتے وقت بیسن بھر جاتا ہے ۔۔ جانیں یہ کون سا پاؤڈر ہے جس کا 1 چمچ روزانہ کھانے سے بال تیزی سے بڑھ سکتے ہیں؟

Homemade Hair Growth Protein Powder

بالوں کا گرنا ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہر سیزن میں ہی وبال جان بنا رہتا ہے پھر چاہے گرمی ہو، مون سون ہو یا پھر سردیاں۔۔ ان کے جھڑنے کا سلسلہ چلتاہی رہتا ہے۔ مگر اصل مسئلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب نئے بال آنا بند ہوجاتے ہیں یا کم ہوجاتے ہیں بلکل۔

ایسے میں آپ کو سب سے پہلے اپنی صحت کا جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ ایک صحت مند جسم ہی صحت مند بالوں کی نشونما کرتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو ہیئرفال سے بچانے اور دوبارہ بال اگانے والا ایک بہترین پاؤدر بنانا سیکھا رہے ہیں۔

نئے بال اگانے اور ہیئرفال روکنے والی پَھکّی:

۔ سونف 2 چمچ

۔ السی کے بیج 2 چمچ

۔ اجوائن 1 چمچ

۔ سفید تل 2 چمچ

۔ ہالون کے بیج 2 چمچ

۔ کدو کے بیج 2 چمچ

ان تمام بیجوں کو 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر روسٹ کرلیں اور اس کے بعد پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اسے ایک کانچ کی برنی میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھیں۔

استعمال کا طریقہ:

صبح ناشتے کے بعد 1 چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ پھانک لیں، اس عمل کو 3 مہینے تک لازمی استعمال کریں۔ ایک ہفتے میں ہی بالوں میں فرق نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

فائدہ:

اس پَھکّی کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف آپ کے بالوں کی نشونما ہوگی بلکہ نئے بال بھی تیزی سے آنا شروع ہونگے۔ اس کے علاوہ یہ پھکی خواتین کے اندونی مسائل کے حل کے لیئے بھی بہت فائدہ مند ہے جیسے کہ پیریڈز (ماہواری) میں بے قاعدگی اور پی سی اوسز وغیرہ۔

Homemade Hair Growth Protein Powder

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Hair Growth Protein Powder and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Hair Growth Protein Powder to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   918 Views   |   15 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

بال اتنے گرتے ہیں کہ کنگھی کرتے وقت بیسن بھر جاتا ہے ۔۔ جانیں یہ کون سا پاؤڈر ہے جس کا 1 چمچ روزانہ کھانے سے بال تیزی سے بڑھ سکتے ہیں؟

بال اتنے گرتے ہیں کہ کنگھی کرتے وقت بیسن بھر جاتا ہے ۔۔ جانیں یہ کون سا پاؤڈر ہے جس کا 1 چمچ روزانہ کھانے سے بال تیزی سے بڑھ سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال اتنے گرتے ہیں کہ کنگھی کرتے وقت بیسن بھر جاتا ہے ۔۔ جانیں یہ کون سا پاؤڈر ہے جس کا 1 چمچ روزانہ کھانے سے بال تیزی سے بڑھ سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔