مکئی کے دانے تو مزے سے لیموں مصالحہ لگا کر آپ نے بھی ضرور کھائے ہوں گے۔ عام طور پر مکئی زرد رنگ کی ہوتی ہے لیکن یہ سفید، سرخ، جامنی اور نیلے رنگ میں بھی پائی جاتی ہے۔ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اور سب سے زیادہ اس کا تیل فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جو کہ آپ کی روزمرہ کی خوراک میں جسم کی ضرورت کے لئے تمام تر وٹامنز اور پروٹین فراہم کرتا ہے۔
مکئی میں نشاستہ، ریشہ، حیاتین ، فولیٹ، وٹامن بی9، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 1، تھائمن اور معدنیات بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں جبکہ اس کے تیل کی بات کی جائے تو اس میں فیٹی ایسڈز کی وجہ سے لیولولک ایسڈ، ٹائسیلگلیسرول، اینٹی آکسیڈنٹ، فیٹوسٹیرول، ٹوسٹرول جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو صرف کھانے کے ذائقہ کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتے بلکہ صحت کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
فوائد:
• شوگر:
مکئی کے تیل میں چونکہ ہائی پولیسٹر پائے جاتے ہیں جوکہ ذیابطیس جیسے امراض کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
• دل :
مکئی کا تیل وہ واحد اور جامع مرکب ہے جس میں لینولک ایسڈ اور وٹامن ای ایک ساتھ پایا جاتا ہے یہ دونوں مرکبات آپس میں
مل کر دل کو صحت مند کرنے کا اہم کام انجام دیتے ہیں اور ہارٹ اٹیک کے خدشے کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ہیں۔
• کولیسٹرول:
اس تیل کا استعمال جسم میں کولیسٹرول کی صرف اتنی ہی مقدار پیدا کرتا ہے جتنی ایک جسم کی ضرورت ہوتی ہے۔ اضافی کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
• سوزش:
اس میں اومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جسم کے کسی بھی حصے میں ہو جانے والی سوزش اندرونی ہو یا بیرونی اس کو کنٹرول کرنے کا اہم کام کرتے ہیں۔ سوزش کسی چوٹ یا زخم کی وجہ سے ہو یا کسی اندرونی مسئلے کی وجہ سے یہ آئل آپ کے لئے دونوں میں مفید ہے۔
• ہڈیوں کی مضبوطی:
مکئی کا آئل آپ کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم اور پوٹاشئیم کی ایک اچھی مقدار پائی جاتی ہے اور یہ دونوں مرکبات آپس میں مل کر ہڈیوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
استعمالات:
• روزمرہ کے کھانوں میں مکئی کا تیل استعمال کیا جاتا ہے تاکہ خود کو صحت مند بنایا جاسکے۔
• اس تیل کو روزانہ نہارمنہ ایک چمچ پینے سے وزن کو گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔
• بالوں میں مکئی کا تیل لگائیں اور پائیں نجات دوشاخہ بالوں سے وہ بھی جلد ہی۔
• دانت کے درد میں مکئی کے تیل میں لونگ بھگو کر دانتوں میں رکھنے سے آپ کو لونگ اور مکئی دونوں کے مرکبات کی وجہ سے جلد آرام مل سکے گا۔
• جسم میں خشکی زیادہ ہونے کی صورت میں آپ اس آئل سے مالش کریں ۔
مکئی کا تیل بنانے کی ترکیب:
مکئی کا تیل بھی آپ گھر میں بھی بنا سکتے ہیں مگر اس کے لئے آپ کو بہت زیادہ محنت درکار ہوسکتی ہے ۔
اس کو بنانے کے لئے آپ مکئی کے دانوں کو لگ کرلیں اور انھیں ایک بھگونے میں ڈال لیں۔
اب اس میں پانی ڈالیں اور خوب پکائیں تاکہ مکئی کے دانے نرم ہوجائیں۔
20 منٹ بعد جب آپ مکئی کے دانوں کو بھگونے سے نکالیں گی تو وہ نرم ہوجائیں گے اب ان دانوں کو کسی دوسرے بھگونے میں ڈالیں اور کرش کرلیں اس طرح وہ الگ الگ ہوجائیں گےا ور ان کے اندر کا گودا سا نکل آئے گا۔
پھر اس گودے کو تین کپ پانی ڈال کر خوب پکائیں اور ہلکی آنچ پر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں بیچ میں چمچ چلاتے جائیں۔ اس طرح پانی سوکھ کر نیچے پیندے میں چپک جائے گا اور مکئی کا تیل بھگونے کی اوپری سطح پر آجائے گا۔
لیجیئے تیار ہے گھر کا بنا مکئی کا تیل اب آپ اس کو ایک دن کھلا رکھیں جہاں سورج کی روشنی اس پر پڑ سکے تاکہ اس کے اندر موجود کثافتیں زائل ہوجائیں۔ اب اس تیل کو جس طرح چاہیں استعمال کریں۔