5 کلو وزن بھی کم ہوگیا اور۔۔ اسمارٹ رہنے کے لئے فضا علی کون سا آٹا کھاتی ہیں؟

آج کل جسے دیکھو وزن کم کرنا چاہتا ہے۔ کوئی ١٦ گھنٹے فاقے کرتا ہے تو کوئی ورزش کرتا ہے لیکن اس راز سے بہت کم لوگ واقف ہیں کہ اگر تھوڑی سی تبدیلی ہم اپنے لائف اسٹائل میں لے آئیں تو ہمارا وزن کم بھی رہے گا اور صحت بھی اچھی رہے گی۔ آج ہم آپ کو اداکارہ فضا علی کی اسمارٹنیس کا وہ راز بتا رہے ہیں جس سے ناصرف وہ اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں بلکہ ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

فضا علی گندم کی روٹی نہیں کھاتیں بلکہ..

فضا نے بتایا کہ پہلے وہ عام آٹا استعمال کرتی تھیں جس کی روٹی سے ان کا وزن بڑھ جاتا تھا لیکن پھر انھوں نے پانچ اناج کو پسوا کر اس کا آٹا بنوا کر استعمال کرنا شروع کیا جس سے ان کا وزن بھی کم ہوتے ہوتے 5 کلو تک کم ہوگیا اور صحت کے دوسرے مسائل بھی کم ہوگئے۔

یہ آٹا ان 5 چیزوں کو ملا کر بنتا ہے

اس آٹے کو بنانے کے لئے وہ جو، باجرا، مکئی، سویابین اور کالے چنے کا برابر کی مقدار میں لے کر پسواتی ہیں اور اسی کی روٹی کھاتی ہیں۔ اس سے نہ صرف وزن کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کولیسٹرول قابو میں رکھنے اور باقی دیگر امراض کو بھی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔

اس خاص آٹے کی روٹی کیسے پکائی جاتی ہے؟

اس خاص آٹے کو گوندھنے اور روٹی بنانے کی ترکیب کے بارے میں فضا نے بتایا کہ یہ نیم گرم پانی میں 5 منٹ اچھی طرح گوندھا جاتا ہے اور اس کی روٹی چکلے پر بیل کر بڑی نہیں کی جاتی بلکہ نیم گرم پانی لگا لگا کر ہی پھیلائی جاتی یے۔

Fizza Ali Kon Sa Aata Khati Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fizza Ali Kon Sa Aata Khati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fizza Ali Kon Sa Aata Khati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1683 Views   |   26 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

5 کلو وزن بھی کم ہوگیا اور۔۔ اسمارٹ رہنے کے لئے فضا علی کون سا آٹا کھاتی ہیں؟

5 کلو وزن بھی کم ہوگیا اور۔۔ اسمارٹ رہنے کے لئے فضا علی کون سا آٹا کھاتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 کلو وزن بھی کم ہوگیا اور۔۔ اسمارٹ رہنے کے لئے فضا علی کون سا آٹا کھاتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔