غریب تھا بیوی کو کوئی اور مل گیا پھر.. ماں کے ساتھ وی لاگ بنانے والے علی سفیان کی زندگی کے چند حقائق

"میں غریب تھا. محبت کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر معاملات بگڑ گئے. یوں سمجھیں کہ میرے پاس تم ہو ڈرامے کی طرح میری سابقہ اہلیہ کو بھی کوئی ہمایوں سعید مل گیا پھر بس اب دعا کرتا ہوں کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں"

مزاحیہ انداز میں زندگی کے تلخ حقائق بیان کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ علی سفیان واصف ہیں. علی سفیان اپنی والدہ کے ساتھ مختلف وی لاگز اور مزاحیہ ریلز بناتے ہیں جو نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبول ہیں. حال ہی میں انھوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کر کے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کی.

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بی کام کر کے کینیڈا آگئے اور یہاں انھوں نے ڈبل شفٹوں میں کام کیا. چونکہ وہ اکلوتے بیٹے ہیں اس لئے ان کی والدہ بھی ساتھ رہتی ہیں. وہ پاکستان نہیں آتے کیوں کہ رشتے داروں کو شکوہ ہوتا ہے کہ ہمارے لیے کوئی خاص تحفہ نہیں لایا وہ یہ احساس نہیں کرتے کہ یہاں کی زندگی کتنی مشکل ہے اور ان پر کتنی ذمہ داری ہے.

علی سفیان نے یہ بھی بتایا کہ وہ دوسری شادی کی خواہش رکھتے ہیں اور بیرون ملک ہی شادی کریں گے.

اپنی والدہ سے دوستی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد جب وہ اور والدہ اکیلے رہ گئے تو ماں بیٹے سے زیادہ ان کا دوستی کا رشتہ بن گیا. اب ان کی ویڈیوز کے کیمرہ مین کے فرائض بھی ان کی بے بے یعنی والدہ انجام دیتی ہیں.

Ali Sufiyan Interview About His Ex Wife And Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ali Sufiyan Interview About His Ex Wife And Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ali Sufiyan Interview About His Ex Wife And Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1298 Views   |   17 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

غریب تھا بیوی کو کوئی اور مل گیا پھر.. ماں کے ساتھ وی لاگ بنانے والے علی سفیان کی زندگی کے چند حقائق

غریب تھا بیوی کو کوئی اور مل گیا پھر.. ماں کے ساتھ وی لاگ بنانے والے علی سفیان کی زندگی کے چند حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غریب تھا بیوی کو کوئی اور مل گیا پھر.. ماں کے ساتھ وی لاگ بنانے والے علی سفیان کی زندگی کے چند حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔